Mr Sikandar Ali Channa
Muhammad Ishaque Abro; Abdul Ghani Pathan
Mining
PhD
Mehran University of Engineering and Technology
Private
Jamshoro
Sindh
Pakistan
11-08-2005
In Progress
Mining
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676729203437
جنگل جنگل کہانیوں اورنظموں کامجموعہ ہے،جسے ڈاکٹرمحبوب حسن نے تحریر کیاہے،محبوب حسن اردو ادب میں ایک جاناپہچانانام ہے،مختلف موضوعات پران کی پانچ کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں،ٹنڈے کباب ان کی طنزومزاح کی کتاب ہے جسے علمی و ادبی حلقے میں کافی پذیرائی ملی ہے،دیگر اصناف کی طرح ادب اطفال پر بھی وہ مستقل لکھتے رہتے ہیں،بچوں کے لیے سبق آموز،اخلاقی اوراصلاحی کہانیاں ان کے فکری اورتخلیقی رجحان کا پتہ دیتی ہیں، جنگل جنگل ادب اطفال پر ان کی دوسری کتاب ہے،اس میں پانچ کہانیاں اورچودہ نظمیں ہیں،بچوں کی نفسیات اوران کی ذہنی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ کہانیاں لکھی ہیں،اس کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ماحولیات کو سامنے رکھ کرکہانیاں تخلیق کی گئی ہیں،اس طرح کی کہانیاں لکھناوقت کا تقاضا ہے،تاکہ بچے ماحولیات پیڑ،پودے،بادل اورپہاڑ وغیرہ سے مانوس ہوں،اورموبائل کی دنیاسے باہرنکل کران کے متعلق بھی سوچ سکیں،ماحولیات سے بچوں کو واقف کرانابہت ضروری ہے،تاکہ وہ اس کے فائدے کو سمجھ سکیں،مصنف مقدمہ میں لکھتے ہیں‘‘ہمارے ادیب وشاعر سائنسی اورماحولیاتی موضوعات پرمشتمل نظمیں اورکہانیاں تخلیق کررہے ہیں،میری یہ تخلیقی کاوش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،اس کتاب میں نظمیں اورکہانیاں دونوں کے نمونے شامل ہیں،اس انتخاب میں شامل تمام کہانیاں اورنظمیں ماحولیات سے متعلق ہیں،ان تخلیقات میں جنگل،آبشار،پیڑ،پہاڑ،بادل،بارش،ہاتھی،خرگوش،بلی،بندر،مچھلی، مینڈک،ندی جیسے خالص ماحولیاتی موضوعات پیش کیے گئے ہیں’’۔
جنگل جنگل میں ایسی کہانیاں ہیں جسے ہم نے پہلے سن رکھی ہیں ،یا نصابی کتابوں میں پڑھ رکھی ہیں،مصنف نے انہی کہانیوں کو نئے الفاظ و انداز میں پیش کیاہے،ہاں یہ بات اپنی جگہ طے ہے کہ بچے ان کہانیوں کو ضرور پسندکریں گے اور ان سے لطف اندوزہوں گے،‘‘کہانی جنگل کی’’اس مجموعے کی پہلی کہانی ہے،اس میں شیخو نامی خرگوش اوربھولاچوہا کی کہانی بیان کی گئی ہے،شیخوجیساکہ نام سے ہی ظاہرہے بہت شیخی بگھارتاتھا،اسے اپنی خوب صورتی پر بہت غرورتھا،...