Mr. Ahmad bilal
MS
National University of Sciences & Technology
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2011
Science & Technology
English
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676729340383
جزئیات نگاری
ناطق نے ناول میں جزئیات نگاری سے کام لیاہے عصری دور میں جزئیات نگاری کواتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔مصنف نے اس کے برعکس اپنے ناول’’کماری والا‘‘میں جزئیات نگاری کو بڑھا دیا ہے اور ہر ایک واقعے کی جزئیات کو بیان کیا ہے۔اس طرح ایک طرف تو تحریر میں خوبصورتی پیدا ہوئی پر ساتھ ساتھ کہانی غیر ضروری طوالت میں چلی گئی۔ وہ اپنی زندگی میں جن حالات سے گزر چکے ہیں انھوں نے ان سب کو بتانے کی کوشش کی ہے۔ایک ایک پل کو اس طرح بتایا ہے کہ قاری’’ضامن‘‘کی زندگی کو جزئیات نگاری کی وجہ سے مکمل جانتا ہے وہ کب ،کس پل ،کہاں ،کیا کرتا ہے سب باتوں کو ناطق نے تفصیلاًبیان کیا ہے۔بات یہ بھی درست ہے کہ جب قاری ناول پڑھتا ہے تو اسے خود حالات و واقعات کو مکمل جان لینے کی دھن ہوتی ہے۔اس لیے اگر مصنف نے ان حالات کو مدنظر نہ رکھا ہو تا تو ناول صرف ایک بیانیہ کہلاتا۔جزئیات نگاری قاری کی دلچسپی کو بڑھاتی ہے۔مصنف نے بھی ناول میں مکمل ماحول کا نقشہ قاری کے ذہن میں ابھارا ہے اپنی جزئیات نگاری کی مدد سے یہ قاری کیلئے انہماک کا ذریعہ ہے۔