شائستہ نورین
عبد الرؤف ظفر
Mphil
The Islamia University of Bahawalpur
Public
Bahawalpur
Punjab
Pakistan
2008
Completed
Islamic Studies
Urdu
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676729567963
مرحوم احمد تیمور پاشا
مصر کے ان جدید تعلیم یافتہ اصحاب میں، جنھوں نے گزشتہ ربع صدی میں عربی علم ادب اور اسلامی علوم و فنون کی بیش ازبیش خدمت انجام دی، ایک ہستی احمد تیمور پاشا کی ہے، افسوس ہے کہ انھوں نے گزشتہ ماہ اپریل میں وفات پائی، ان کی مفید تالیفات کے علاوہ وقیع علمی مقالات مصروشام کے ممتاز رسالوں میں شائع ہوتے رہتے تھے اور معارف نے بھی ان کے مضامین ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے صفحات میں پیش کئے۔
احمد تیمور پاشا نومبر ۱۸۷۱ء میں مصر کے ایک متمول کرد خاندان میں پیدا ہوئے، یہ خاندان محمد علی پاشا کے عہد میں موصل سے مصر میں آکر آباد ہوا اور اس کے مورث اعلیٰ تیمور بن محمد بن اسمٰعیل بن کرد محمد علی پاشا کے دورِ حکومت مصر میں کے دست راست تھے۔
احمد تیمور پاشا ابھی چند ہی دن کے تھے کہ ان کے والد اسمٰعیل تیمور پاشا کا انتقال ہوگیا اور ان کی تربیت ان کی شاعرہ و ادیبہ بہن عائشہ نے کی، انھوں نے ان کو بچپن ہی میں ایک فرانسیسی مدرسہ ’’مارسیل‘‘ میں داخل کردیا، چند سال کی تعلیم و تربیت کے بعد جب انھیں عربی علم و ادب سے زیادہ شغف ہوا تو فرانسیسی مدرسہ سے نکل کر گھر ہی پر عربی علوم و آداب کی باقاعدہ تحصیل شروع کی اور اس عہد کے مشہور اساتذۂ مصر کے سامنے زانوے ادب تہ کیا، چنانچہ ان کے اساتذہ کی فہرست میں مصر کے ممتاز فاضل شیخ رضوان بن محمد مغلاتی، شیخ حسن طویل، شیخ محمد محمود ترکزی شنقیطی، شیخ محمد عبدہ اور علامہ طاہر جزائری وغیرہ ہیں، انھیں اساتذہ سے علوم عربیہ صرف و نحو، فقہ، منطق، حدیث اور علوم قرآن میں مہارت حاصل کی اور ان علوم کے ماسوا فرانسیسی زبان میں خاص دستگاہ پہلے حاصل ہوچکی...