Naima Shirazi
Asma Afreen
Mphil
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2020
Completed
xxii, 183p.
English
Classification: 613.26 NAE
2022-07-09 15:11:20
2023-02-19 12:33:56
1676729781676
مولانا شریف الحسن
اس مہینہ کی پانچ تاریخ کی شام کوحضرت مہتم صاحب دارالعلوم دیوبند کے ٹیلی گرام سے اچانک یہ اطلاع ملی کہ دارالعلوم کے شیخ الحدیث مولانا شریف الحسن صاحب کا شب گزشتہ یکایک انتقال ہوگیاتو جی دھک سے ہوکررہ گیا اور دل ودماغ پرایک سلسلہ حزن والم کی کیفیت طاری ہوگئی۔ مولانا کی عمر ستر کے لگ بھگ ہوگی، اس کے باوجود اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں نہایت چست اورمستعد تھے۔ چند برسوں سے مختلف اسقام وعوارض میں مبتلا تھے آخر میں ان کو دل کاروگ بھی لگ گیا تھا اورغالباً یہی ان کی مرگ مفاجات کاسبب ہوا۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔
مولانا علم وعمل، تقوی وطہارت اورفضائل وشمائل ہراعتبار سے اکابر دیوبند کی یادگار اوران کا نمونہ تھے۔ تمام علوم وفنون میں استعداد نہایت پختہ تھی مگر حدیث سے ان کو طبعی طورپر بڑا شغف اور لگاؤ تھا۔برسوں جامعۂ اسلامیہ ڈابہیل میں صحیح بخاری کادرس بڑی شان اورآن بان سے دیتے رہے، جب دارالعلوم دیوبند کو ان کی ضرورت ہوئی تواس کی طلب پر یہاں چلے آئے، یہاں انہوں نے ایک نہایت نازک موقع پر دارالعلوم کی ایسی شاندار خدمت انجام دی کہ دارالعلوم ایک عظیم فتنہ اورابتلا سے بچ گیا۔ سابق شیخ الحدیث مولانا فخر الدین صاحب کے انتقال کے بعد بخاری جلداوّل کے درس کاکوئی معقول اورخاطر خواہ انتظام ارباب بست وکشاد کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا، کیونکہ اگرچہ دارالعلوم میں خدا کے فضل وکرم سے حدیث کے بڑے اچھے اچھے استاد اورمدرس ہیں لیکن بخاری جلد اوّل کامعاملہ دوسری کتب حدیث سے بالکل الگ اورمختلف ہے، یہ ایک کتاب یاایک فن نہیں بلکہ دسیوں علوم وفنون کے دقیق مباحث کا مجموعہ ہے۔ دارالعلوم دیوبند کاسب سے بڑا امتیاز ہی درس بخاری ہے۔اس بنا پر یہاں اس مسند پروہی عالم بیٹھ سکتاہے جس کوسالہاسال بخاری کے درس اوراس کے...