تعارف موضوع :
انسانی معاشرہ میں مذہب اور مذہبی راہنما کو ہر دور میں بہت اہمیت حاصل رہی ہے۔ لیکن زمینی حقائق اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ آج پاکستانی معاشرہ میں مذہبی راہنماؤں اور علماء کرام کو بالاستثسناء جذباتی تقدیس کے ،بالعموم سماجی حوالے سے ان کوحالات کی شدید نا ہمواری کا سامنا ہے ۔مختلف انداز میں مذہبی راہنماؤں کے وقار کو مجروح کرنے کی سعی نا مشکورکی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود یہ علوم ربانی اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اشاعت سے بلا امتیاز انسانوں کو علم و حکمت سے فیض یاب کرتے ہیں ۔اس حوالے سے مقالہ ہذا میں ”پاکستانی معاشرے میں مذہبی راہنماء کا سماجی مقام و حیثیت (فیصل آباد کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ )“جائزہ لیا گیا ہے۔
ضرورت و اہمیت :
گذشتہ صدی میں مغرب میں مذہب اور سیکولر ازم کے درمیان کشمکش نے مذہب کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا ایک مظہر معاشرتی سطح پر مذہب بیزاری کی شکل میں نکلا اور اس مذہب بیزاری کے رویے کا سب سے زیادہی شکار مذہبی راہنما ٹھہرے۔دلچسپ امر یہ ہے مغرب میں مذہبی اداروں اور افراد کے کردار نے لوگوں کو مایوس کیا لیکن برصغیر میں مذہبی راہنماؤں سے متنفر کرنے میں انگریز سامراج کا زیادہ ہاتھ رہا ہے۔
جب برصغیر پاک و ہند میں انگریز نے غاصبانہ قبضہ کیا تب سے ہی اس نے یہ محسوس کر لیا کہ اس خطے میں اولاً تو مسلمانوں کا اثر رسوخ اور طاقت بہت زیادہ ہے اور ثانیاً مسلمانوں میں مذہبی طبقہ بہت زیادہ اثر انداز ہے ۔ ان باتوں کے پیش نظر انگریز نے مذہبی طبقہ کو خاص طور پرہدف تنقید اورختم کرنے کی کوششیں کی گئیں چنانچہ تاریخ اس امر کی امین ہے کہ انہوں نے عام مسلمانوں پر جو ظلم ڈھائے اور ان کو سزائیں دیں وہ ایسی وحشیانہ اور سفاکانہ تھیں کہ ان کی نظیر ملنا مشکل ہے خاص کر علماء (جو اس وقت بہت بڑی تعداد میں یہاں موجود تھے )کو اپنی سفاکی کا نشانہ بنایا گیا اس پر خود مغربی محققین کی تحریریں شاہد عمل ہیں پھر انگریز نے ایسا طریقہ اپنایا کہ عوام میں مذہبی طبقہ کے بارے نفرت پیدا کر دی جائے کہ وہ آہستہ آہستہ مذہب اور مذہبی راہنماؤں سے بیزار ہو جائیں ۔ اس ذہنی ساخت کے ساتھ آج معاشرے میں علماء کو ایک اجنبی کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ آج ہمارے آزاد خیال اور لبرل قوتیں معاشرتی دباؤ میں اسلام کو تو گالی نہیں نکال سکتے اس لیے اپنا غصہ علماء اور مولوی پر نکالتے ہوئے ہیں اور انہیں طعن و تشنیع کا نشانہ بناتے ہیں۔
سبب اختیار تحقیق:
ایک طرف مذہبی راہنماؤں اور علما ءکرام کے بارے میں معاشرتی سماجی رویے غیر مناسب ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خود مذہبی طاقتوں اور علماء میں سے ایک گروہ ( جو سب مسالک میں یکساں پایا جاتا ہے)کا اپنا کردار لوگوں کو تنقید کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس گروہ کو اپنا مفاد عزیز ہوتا ہے۔ مقالہ ہذا میں اسی موضوع کو اختیار کیا گیا ہےکہ عوام اور مذہبی راہنماؤں کی فکر اور رویوں میں قابل اصلاح امور کی نشان دہی کی جائے اور علماء کی سماجی عزت و وقار کو بحال کیا جائے۔
فرضیہ تحقیق:
پاکستانی معاشرہ میں علماء کرام کو سماج میں وہ مقام حاصل نہیں جس کے وہ حق دار ہیں۔
بنیادی سوال :
کیا پاکستانی معاشرے میں علماء اور مذہبی راہنما کو ان کے منصب کے مناسب سماجی مقام حاصل ہے؟
مقاصد تحقیق:
عوام میں مذہبی راہنما ء وعلما کے با رے میں معاشرتی منفی سوچ کےپیچھے عوامل کی نشان دہی اور ان کا تدارک نیز علماء کے کردار او ررویہ میں قابل اصلاح امور کی نشان دہی کرنا۔
سابقہ کام کا جائزہ:
منتخب شدہ عنوان پر جا معاتی سطح پر کو ئی مقالہ منظر عام پر نہیں۔
منہج وطریق تحقیق:
مقالہ ہذا میں بیانیہ اسلوب ا ور شماریاتی تحقیق اختیار کیا گیا ہے۔
اس کے لیے سوالنا مہ اور انٹر ویوز بھی کیے گئے ہیں۔اور منتخب گروپ میں مختلف مسالک کے 20 علماء کرام سے انٹرویو کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حوالہ جا ت اور کتا بیات کے لیے شکاگو مینوئل اسٹا ئل اپنایا گیا ہے۔
رفا ہ انٹر نیشنل یونیو رسٹی اور HECکے قواعدو ضوابط کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
تحدید موضوع:
مقالہ ہذا میں تحقیق کے دائرہ کار کو پاکستانی معاشرے میں صرف مسلم مذہبی راہنماء کا سماجی مقام و حیثیت کے مطالعہ تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔یعنی غیر مسلم مذہبی رہنماؤں کو زیرِ بحث نہیں لایا گیا ہے اور مسالک اربعہ(یعنی بریلوی ،دیوبندی ، اہل حدیث ،اہل تشیع ) کے مذہبی راہنماؤں سے انٹرویوز کئے گئے ہیں
Chapters
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
Similar News
| Headline |
Date |
News Paper |
Country |
| Headline |
Date |
News Paper |
Country |
Similar Articles
| Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
Language |
| Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
Language |
Similar Article Headings
| Heading |
Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
| Heading |
Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |