ثوبیہ سعد
الطاف حسین لنگڑیال
MA
Bahauddin Zakariya University
ملتان
2002
Urdu
تعارف تفاسیر , تفہیم القرآن , مجموعہ دیگر کتبِ حدیث , تفہیم القرآن میں
2023-02-16 17:15:59
2023-02-16 22:08:49
1676730379641
گاندھی جی
آہ!لعل شب چراغ ہند
[گاندھی جی]
گزشتہ چندماہ میں وہ کون سی قیامت تھی جو ہمارے سرپر نہیں ٹوٹی اور مصیبت وادبارکی ایسی کون سی قسم تھی جوہندوستان (۱۵؍ اگست سے پہلے کے ہندوستان) پرنہیں آئی ۔ انسانیت کی دھول اُڑی، مذہب واخلاق کے قصر رفیع کی اینٹ سے اینٹ بجی،جوہرآدمیت وشرافت کی عبائے زرنگار کاایک ایک تار بکھرگیا،امن وعافیت کی کتاب کاورق ورق منتشر ہوا اورآسائش حیات وعزت نفس کی دھجیاں بہیمیت و درندگی کی فضائے تاریک میں پراگندہ ہوکر رہ گئیں۔ لیکن یہ سب کچھ ہونے پربھی شاید پیر فلک کے ذوق ستم وایذارسانی کی تسکین اور اس کے حوصلۂ بیدادکی تشفی نہ ہوسکی کہ اس نے ہندستان کی کلاہِ افتخار کاوہ کوہ نور ہیرا اور خستہ حال انسایت کی قبائے ناموس کاوہ تکمۂ زریں بھی توڑ لیا جوخود غرضی و نفس پرستی کی موجودہ متعفن دنیا میں ہندستان اورانسانیت دونوں کی امیدوں اور تمناؤں کاآخری سہارا اوران کی عظمت رفتہ کی آرزوے بازیافت کاواحد آسرا تھا۔
وزدیست چرخ نقب زن اندرسرائے غم
آرے بہرزہ قامت اوخم نیامدہ است
9آسودگی مجوکہ کسے رابزیر چرخ
اسباب ایں مرادفراہم نیامدہ است
درجامۂ کبود فلک بین وبس بداں
کیں چرخ جز سراچۂ ماتم نیا مدہ است
وادریغاکہ وہ عدم تشدد کادیوتا جس نے سخت سے سخت اشتعال کی حالت میں بھی کبھی اپنے دشمن پر انگلی نہیں اٹھائی ۔امن وعافیت کاوہ منّاد و داعی جس نے شدید سے شدید غیظ وغضب کے موقع پربھی اپنے مخالف کے لیے کوئی دل آزار کلمہ زبان سے نہیں نکالا، وہ انسانیت کاعلم بردارِ حقیقی جوتعصب وتنگ نظری کے جذبات کی فراوانی کے عالم میں بھی ایک کوہِ استقامت اورصبر وتحمل کی چٹان بنا اپنے مقام پر کھڑا رہا ،مذہب واخلاق کاوہ پیکر زریں جس نے حیوانیت ودرندگی کے بحرانِ عظیم میں بھی اپنے قدم کو ایک لمحہ کے...