سعید احمد
ثناء اللہ حسین
Mphil
Allama Iqbal Open University
اسلام آباد
2012
2014
Urdu
نوٹ , یہاں وہ مقالات درج ہیں جن میں مختلف شخصیات کا مجموعی تذکرہ شامل ہے۔
2023-02-16 17:15:59
2023-02-19 12:20:59
1676730624433
ڈاکٹر غلام محمد
مشہور صاحب علم و قلم پروفیسر محمد اسلم پنجاب یونیورسٹی (لاہور) کے گرامی نامہ سے مولانا ڈاکٹر غلام محمد صاحب کے انتقال کی اندوہ ناک خبر ملی، ان کا وطن حیدرآباد دکن تھا اور وہ جامعہ عثمانیہ کے گریجویٹ تھے، تقسیم کے بعد کراچی تشریف لے گئے اور بالآخر اسی کی خاک کا پیوند ہوئے۔
مولانا سید سلیمان ندویؒ کی رہنمائی میں تصوف و سلوک کے مراحل طے کئے اور خود علم و عرفان اور شریعت و طریقت کے جامع ہوگئے، اپنے مرشد عالی مقام سے ان کو والہانہ تعلق تھا، اس کا ثبوت ان کی تصنیف ’’تذکرۂ سلیمان‘‘ اور وہ مضامین ہیں جو وقتاً فوقتاً حضرت سید صاحبؒ پر وہ لکھتے رہے ہیں، ان سے فرط تعلق کی بنا پر انہیں دارالمصنفین سے بھی عشق تھا اور وہ برابر اس کی بقا و تحفظ کے لیے دعا فرماتے تھے، انہی کی کوشش سے ان کے ایک مسترشد جناب محمد یحییٰ صاحب نے پاکستان میں معارف کی ترسیل کی ذمہ داری قبول فرمائی۔
راقم کو ان سے ملاقات کا شرف تو حاصل نہیں ہوا لیکن گذشتہ دس بارہ سال سے مراسلت کا سلسلہ قائم تھا۔ جس کا باعث بھی حضرت سید صاحبؒ کی ذات گرامی ہوئی۔
۸۳۔۱۹۸۲ء میں علامہ سید سلیمان ندویؒ کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر راقم نے بہار اردو اکاڈمی کے سیمینار کے لئے سیرۃالنبیؐ جلد سوم پر ایک مضمون لکھا، اس کے تتمہ میں اس جلد پر کیے گئے اعتراضات کے جواب میں خاص طور پر معجزات کے تعلق سے ایک مشہور عالم و محدث کی ایرادات زیر بحث آئی تھیں، اس پر فرنگی محل کے ایک بزرگ کو کسی قدر ناگواری ہوئی تھی مگر مولانا غلام محمد صاحب نے اسے ملاخطہ فرمانے کے بعد مجھے پہلی مرتبہ خط لکھا کہ ’’آپ نے اہل ندوہ اور حضرت سیدی...