عبدالقادر جیلانی
طاہر ملک
PhD
University of Karachi
کراچی
1986
Urdu
سیرت النبیؐ اور مستشرقین
2023-02-16 17:15:59
2023-02-16 17:33:40
1676731343189
(اکثر حضرات ہم سے علامہ مرحوم کے حالاتِ زندگی کے طالب ہیں، بہار اسٹوڈنٹس کانفرنس نے علامہ مرحوم پر سب سے بہتر مضمون نگار کے لیے انعام مقرر کیا، سوانح و حالات کے لیے اکثر اشخاص کے خطوط آتے ہیں، مطول لائف تو جب لکھی جائے گی، اس وقت اس مختصر رسالہ پر قناعت کرتے ہیں کہ منتظر احباب کو زحمت انتظار سے کسی قدر نجات مل سکے، اس مضمون سے پنجاب کے ان بعض اخبارات کی تحریروں کی تصیح بھی ہوجائے گی، جو حادثۂ وفات کی تقریب نے مولانا کے مرحوم کے سوانح زندگی کے متعلق انھوں نے لکھی تھیں)
اسلام کا گہرا بادل ایک ہزار سال سے برابر ہندوستان کی اقلیم پر مصروف بارش ہے، کتنی بار بادل ابرنیساں بن کر برسا اور اس عجائب زار ہند کا دامن لعل و گہر سے بھرگیا لیکن ۱۸۵۷ء میں سارے ملک پر ایک خونی بادل نے تراوش کی، جس سے ہر جگہ تو خون برسا، لیکن کہیں کہیں خون کے قطروں کے بجائے سرخ یاقوت کے دانے برسے، جن میں سے ایک کو قدرت نے شبلی کے نام سے موسوم کیا۔
ہندوستان کی سیر حاصل زمین نے علوم و فنون میں جو بالیدگی پیدا کی، اس کی تفصیل کا یہ موقع نہیں، تاہم مختلف دروں میں جو کلام و اسرارِ شریعت میں بحرِؔالعلوم اور شاہ ولی اﷲ، ادب و معانی میں قاضی عبدالمقتدر، ملک العلماء دولت آبادی، اور ملا محمود جونپوری، فلسفہ و منطق میں ملا نظام الدین اور ملا محب اﷲ بہاری، ادب و شاعری میں مسعود سعد سلمان، خسرو اور فیضی، تاریخ و خبر میں ضیا برنی، ابوالفضل اور آزاد بلگرامی کو پیدا کیا، لیکن اس کی آغوش کا آخری فرزند (شبلی) وہ تھا جو ملا محمود بھی...