محمد عدنان
عبدالرحمٰن خالد
University of Management & Technology
لاہور
Urdu
سیرت اور رہنمائی
2023-02-16 17:15:59
2023-02-16 17:33:40
1676731498000
سید صباح الدین عبدالرحمن
بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ مشہور عالم،تحقیقی،علمی اور ادبی مرکز دار المصنفین اعظم گڑھ کے ناظم اور اردو زبان کے ممتاز علمی،ادبی اور تحقیقی رسالے ’معارف‘ کے مدیر سید صباح الدین عبدالرحمن کااچانک ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔انا ﷲ واناالیہ راجعون۔وہ اپنے ایک عزیزاورمشہور مصنف سید شہاب الدین دسنوی کے ساتھ ایک رکشہ پرندوہ سے فرنگی محل جارہے تھے کہ ایک گائے ان کے رکشہ سے ٹکراگئی اورگائے کی یہ ٹکر موت کی ٹکر ثابت ہوئی کیونکہ سید صباح الدین اس کی ٹکر کے جھٹکے سے سڑک پرگرے توپیچھے سے آنے والے ٹرک نے ان کے سرکوکچل دیا اوروہ آناًفاناً اس دنیا کوچھوڑ کر دوسری دنیا کے سفر پر روانہ ہوگئے۔یہ حادثہ ڈالی گنج کے لوہے کے پل کے قریب پیش آیا ان کے ہمراہی سید شہاب الدین دسنوی پوری طرح محفوظ رہے اورانھیں کوئی گزند نہیں پہنچا، اس سے ثابت ہوتاہے کہ موت دراصل ان ہی کے لیے رکشہ تک آئی تھی اورایک جھپٹے میں ان کی روح قبض کرکے اس نے مشیت کے حکم کی تعمیل کردی۔ اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔
سید صباح الدین عبدالرحمن شبلی اسکول کے آخری تابندہ ستارے تھے اور اس سلسلے کی آخری کڑی تھے، جس نے مولانا شبلی نعمانی اوران کے تربیت یافتہ مصنفین نے اردو ادب کے علمی،ادبی اورتحقیقی میدانوں میں ایسے کارنامے انجام دیے کہ اردو جیسی شعر و شاعری کی زبان اورزبانوں کی برادری میں سب سے کم عمر اور نئی زبان دنیا کی ترقی یافتہ اورعلمی زبانوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کے قابل بن گئی۔سید صباح الدین عبدالرحمن کواگرچہ شبلی کے دامن سے براہ راست وابستگی کاموقع نہیں ملا لیکن وہ دارالمصنفین اورماہنامہ معارف کے اس سنہری دور میں دارالمصنفین سے وابستہ ہوئے جو سید سلیمان ندوی کے علمی، تاریخی اور تحقیقی...