آمنہ خاور
فرحت نسیم علوی
Mphil
University of Sargodha
سرگودھا
Urdu
مجموعہ صحاح ستہ , صحیح بخاری , معاشرت , احکام و مسائل
2023-02-16 17:15:59
2023-02-19 12:20:59
1676732056286
1۔تحفظ دین
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوق تخلیق کیا ، عقل وشعور اور فہم کی صلاحیت عطا فرمائی ، اس کی ہدایت کےلیے انبیاء وحی کا سلسلہ شروع فرمایا ۔ اس کے ساتھ انسان کی تخلیق کا مقصد بھی بتایا، جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہو ا ہے
﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾217
"میں نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے تخلیق کیا۔ "
انسان کو زندگی گزارنے کے لیےاسلامی دستور دیا اور حکم دیا کہ اسلام (دین)کواختیار کرو، جیسے فرمایا
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً ﴾218
"اسلام میں مکمل طور پر داخل ہو جاؤ۔ "
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ اعلان فرما دیا کہ اسلام پر کوئی عمل نہ کرے تو اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوگا
﴿ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآَخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴾219
"جو شخص اسلام کے کے سوا اور دین تلاش کرے ، اس کا دین قبول نہیں کیا جائے گااور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہو گا۔ "
انسان کی کامیابی کا دارومدار اسلام پر عمل کرنے سے ہے چنانچہ غیر مسلموں کو اللہ تعالیٰ نے تبلیغ دین، وعظ ونصیحت اور جدال بالاحسن سے کام لینے کا حکم دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسان اخروی فلاح کےمستحق قرار پائیں۔ لہذا جہاں اسلام غیروں کو اپنے دامن رحمت میں پناہ دینے کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ ان کے لیے راستے بھی ہموار کرتاہے اور ہر ممکن طریقہ اختیار کرتا ہے تاکہ وہ مسلمان ہو کر فلاح کے مستحق قرار پائیں اور اپنے ماننے والوں کو تو اسلام بہانے سے نوازتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے مرتد کی سزا قتل رکھی ہے تاکہ کوئی اسلام کے دامن سے نکلنے کی نہ سوچے ، جیسا کہ ارشاد...