محمد ثاقب
مطیع الرحمٰن
Mphil
Hazara University Mansehra
مانسہرہ
2014
Urdu
مجموعہ دیگر کتبِ حدیث , موٴطا امام مالک
2023-02-16 17:15:59
2023-02-19 12:20:59
1676733264650
اہلیہ محترمہ مولانا سید سلیمان ندوی ؒ
کراچی کے ایک مکتوب سے یہ المناک خبر ملی کہ استاذی المعظم حضرت مولانا سید سلیمان ندویؒ کی اہلیہ محترمہ ۲۳؍ جولائی ۱۹۸۷ء کو اپنی اولاد کو آنسوؤں کے سیل رواں میں چھوڑ کر عالم جاودانی کو سدھاریں۔ اِنَّا ﷲ وَاِنَّا اِلیہ راجعون۔
یہ تعزیتی تحریر دارالمصنفین کے احاطہ میں اس گھر میں لکھی جارہی ہے جہاں حضرت استاذی المحترم نے اپنی زندگی کے بہترین بلکہ بہار آفریں اور مشک آگیں دور گزارے ہیں، وہ یہاں کے کتب خانہ میں اپنی میز پر سیرۃ النبیؐ، معارف کے شذرات، علمی، مذہبی اور ادبی مضامین میں اپنے علم و عرفان کے مروارید، نظر و فکر کے زمرد اور ادب و انشا کے درشا ہوار بکھیر کر داخل ہوتے تو پہلے اپنی سب سے چھوٹی اولاد کو اپنی آغوش شفقت میں لیتے، پھر ان کی اور اولادیں ان کے یمین ویسار میں سما جاتیں، جس کے بعد علمی میز پر ان کو جو تکان ہوتی وہ یکایک دور ہوجاتی، اور ان کے چہرے پر بشاشت، ان کی ہر ادا میں نزہت اور ان کی بزرگی میں روحانیت دکھائی دیتی، وہ اپنے بچوں کے شگفتہ چہروں کو دیکھتے تو ان کی آنکھیں جنت بن جاتیں، ان کی معصوم باتوں کو سنتے تو ان کے کان فردوس گوش بن جاتے، پھر فضا میں پدری مہرومحبت کی کوثر و سلسبیل نظر آتیں، اسی فضا میں ان کی اہلیہ محترمہ نے بھی زندگی گزاری، اس گھر میں وہ تقریباً ۱۰ برس رہیں۔
سید صاحب اپنی گھریلو زندگی میں بہت ہی نفاست پسند تھے، ان کی ہر چیز بہت سلیقہ، صفائی اور ستھرائی سے رہتی، مرحومہ بھی فطری طور پر بہت ہی سلیقہ مند، مہذب، عبادت گزار اور باوقار تھیں، جس سے سید صاحب کو اپنی زندگی میں بڑی مدد ملتی رہتی، دارالمصنفین کی قلیل آمدنی میں دونوں...