Inam Ul Haq
Muhammad Irfan Khan
Department of Environmental Science
PhD
International Islamic University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2024
Completed
Environmental Science
English
2024-02-14 16:51:59
2024-03-24 20:25:49
1708052854513
ریاست کا عزم: فرقہ واریت اورمتشد در ویوں کا خاتمہ
ریاست کا وجودعوام النّاس کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا، ریاست میں موجود ارباب حل و عقد ر یاست کے جملہ امور اگر اسلامی خطوط پر چلانے کے خواہشمند ہوں تو ریاست واقعی انعام خداوندی ہے۔ اگر ریاست کے ارباب بست و کشاد کے اذہان مفلوج ہو چکے ہوں تو پھر ان سے فلاح و بہبود کی توقع عبث ہے۔ فرقہ واریت ایک ناسور ہے جو معاشرے کے حسن کو گہنا رہا ہے۔ ایک مردار ہے جس کے تعفن سے حیات کا وجود ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایک خدا، ایک رسول صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم اور ایک قرآن کے ماننے والے جب آپس میں دست و گریباں ہوں، جب نورو ظلمات کی تصویر پیش کررہے ہوں، جب دھواں اور سائے کا تصور پیش کر رہے ہوں، جب پھول اور کانٹے کا نمونہ پیش کر رہے ہوں ، تو پھر اس رنگ و روغن سے بنی ہوئی معاشرے کی تصویر کبھی بھی اسلامی معاشرہ کہلانے کی روادار نہیں۔
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
فرقہ واریت کا خاتمہ صرف اس صورت ممکن ہے کہ قوت ِبرداشت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، انسانیت سے پیار کیا جائے اگرکسی کے نظریات میں تفاوت موجود ہے تو بطریقہ احسن اس کی رہنمائی کی جائے۔ اور یہ کام ریاست بدرجہ اتم کرسکتی ہے۔ بشرطیکہ وہ اس میں مخلص ہوتعلیمی نصاب میں تبدیلی سے بھی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ اوّل سے لے کر ایم۔ اے لیول تک فرقہ واریت والے مضمون شامل نہ کیے جائیں خطیب چونکہ اپنے مافی الضمیر کے اظہار کے اچھے مواقع کا حامل ہوتا ہے وہ بھی اپنی نجی محفلوں میںفرقہ واریت کے نقصانات پر واضح روشنی ڈال سکتا ہے۔...