عبید الرحمٰن
ضیاء اللہ جدون
Islamic Studies
Mphil
Alhamd Islamic University
Public
Islamabad
Bharakaho
Islamabad
Pakistan
2021
2022
2023
2022
Completed
156
Islamic Studies
Urdu
خواتین ، مالی حقوق ،شرعی مالی حقوق،قانونی مالہ حقوق
2024-09-04 10:04:03
2024-09-19 10:37:49
1726724269475
مولانا صفی الرحمان مبارک پوری
بہ روز جمعہ یکم دسمبر ۲۰۰۶ء کو مرکزی جمعیۃ اہل حدیث ہند کے سابق امیر اور صاحب الرحیق المختوم مولانا صفی الرحمان مبارک پوری نے داعی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
ضلع اعظم گڑھ میں مبارک پور پارچہ بافی کی صنعت کے لیے ایک مشہور قصبہ ہے جو علمی و تعلیمی حیثیت سے بھی ممتاز ہے اور یہ بعض بڑے علما و مصنفین کا مولد و مسکن بھی رہا ہے، مبارک پور سے متصل جانب شمال میں حسین آباد کی بستی میں مولانا صفی الرحمان صاحب ۱۹۴۲ء میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے جامعہ فیض عام مؤ سے درس نظامی کی تحصیل کی اور اسی دوران الٰہ آباد بورڈ کے امتحانات مولوی اور عالم بھی پاس کئے، تعلیمی مرحلہ ختم کرنے کے بعد کئی مدارس میں تدریسی خدمات انجام دیں، ۱۹۷۱ء کی ہند و پاک کی جنگ کے زمانے میں وہ جامعتہ الرشاد سے وابستہ تھے، اس زمانے میں دارالمصنفین اکثر آتے اور کتب خانے سے استفادہ کرتے، مجھ سے اور مولوی ابوعلی عبدالباری صاحب مرحوم سے بہت بے تکلف ہوگئے تھے اور مختلف علمی ،دینی اور قومی و سیاسی مسائل پر گفتگو کرتے، اس سے ان کی ذہانت، قوت گویائی، اچھی صلاحیت اور مسائل حاضرہ سے باخبری کا انداز ہوتا، ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات۔
مگر جامعۃ الرشاد سے ان کا تعلق بہت کم عرصے تک رہا اور بالآخر وہ اپنی اصلی جگہ پہنچ گئے یعنی جامعہ سلفیہ بنارس میں درس و تدریس کی خدمت انہیں تفویض کی گئی، یہاں ان کی مخفی صلاحیتیں جلاپانے لگیں، تقریر و خطابت کا ملکہ تو پہلے ہی سے ان میں نمایاں تھا، یہاں آکر قلم نے بھی گل کاریاں شروع کیں تو جامعہ کے ماہانہ رسالہ ’’محدث‘‘ کی ادارت کی ذمہ داری ان کو سپرد کی گئی جسے انہوں نے حسن...