Search or add a thesis

Advanced Search (Beta)
Home > الہامی مذاہب میں متبعین کےشرعی اختیارات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

الہامی مذاہب میں متبعین کےشرعی اختیارات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

Thesis Info

Author

Arisha Nisar

Supervisor

ساجد اسد اللہ

Department

Department of Islamic Studies

Program

Mphil

Institute

Riphah International University, Faisalabad

Institute Type

Private

City

Faisalabad

Province

Punjab

Country

Pakistan

Degree Starting Year

2022

Degree End Year

2023

Viva Year

2024

Thesis Completing Year

2024

Thesis Completion Status

Completed

Page

138

Subject

ٰIslamic Studies

Language

Urdu

Added

2024-12-22 00:02:26

Modified

2025-01-12 15:14:01

ARI ID

1736676841507

Similar


متبعین سے مراد اتباع کرنے والے ، پیروی کرنے والے یا تقلید کرنے والے ہیں۔ کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کو اس مذہب کے متبعین شمار کیا جاتا ہے ۔ یہودیت کے متبعین کو یہودی کہا جاتا ہے ۔ مسیحیت کے متبعین کو مسیحی یا نصرانی کہتے ہیں اور اسلام کے متبعین مسلمان کہلاتے ہیں۔ یہودیت کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے۔جس کی تاریخ تقریبا 1200 سے 1000 سال ق م بیان کی جاتی ہے۔ تاریخی اعتبار سے اسے الہامی مذاہب میں سب سے قدیم مذہب مانا جاتا ہے۔ عصر حاضر میں یہودیوں کی کل تعداد تقریبا 14.7 ملین ہے۔ مسیحیت کا آغاز پہلی صدی عیسوی میں ایک چھوٹی یہودی جماعت کی شکل میں ہوا اور بہت کم عرصہ میں یہ مذہب مشرق وسطی اور رومی سلطنت کے علاقوں خصوصاً شمالی افریقا میں پھیل گیا ۔ آرمینیا رومی سلطنت کا پہلا ملک ہے جس نے 301 عیسوی میں مسیحیت کو سرکاری مذہب قرار دیا، پھر 319 عیسوی میں جارجیا نے، اس کے بعد 325 عیسوی میں ایتھوپیا نے اور بعد ازاں 380 عیسوی تک رومی سلطنت کا سرکاری مذہب بن گیا۔ اس کے متبعین کی تعداد 2.4 بلین ہے جو انسانی آبادی کے تقریباً ایک تہائی حصہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت اسلام کے متبعین کی تعداد 1.9 بلین کے قریب ہے ۔ مذاہب کی تاریخ میں ، مذاہب کی تعلیمات سے متعلق شرعی اختیارات کی بحث مذاہب عالم میں بالعموم ، یہودیت ، مسیحیت اور اسلام میں بالخصوص پائی جاتی ہے ۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف مذاہب نے شرعی اختیارات کے ضروری ذرائع مہیا کرکے نظم وضبط کی تخلیق اور قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ذرائع ہر دور میں ہر مذہب کے لیے مختلف رہیں ہیں جیسے کہ 1. وہ اشخاص جن کی درجہ بندی عام طور پر مذہبی قیادت کی مختلف اقسام میں کی جا سکتی ہے جیسے بادشاہ ، مذاہب کے بانی اور مذہبی برادریوں کے نمائندہ قائدین وغیرہ 2. متون مقدسہ 3. زبانی اور یا تحریری صورت میں وہ مذہبی روایات جوکہ عقیدے سے متعلق سچائیوں اور اخلاقی اُصولوں کی تشکیل کرتے ہیں۔ 4. مذہبی پاپائیت ، مذہبی رسومات والی برادریاں یا تجربات یہودیت اور مسیحیت میں قطعی اختیارات خُدا کے پاس ہے”تمام اختیارات “ کا منبع خُدا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ خدا انسانی حکمرانوں جیسے ہیرودیس اور پیلاطس اور صدر کاہن کو وقتی اختیارات عطا کرتا ہے ۔ اسلامی احکام کا سرچشمہ قرآن و حدیث ہے لیکن احکامات فرعیہ صرف قرآن و حدیث سے نہیں بلکہ اجماع اور قیاس سے بھی ثابت ہیں۔ اس لیے مقالہ ہذا میں الہامی مذاہب میں متبعین کےشرعی اختیارات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے ۔
Loading...
Loading...

Similar News

Loading...

Similar Articles

Loading...

Similar Article Headings

Loading...