الحمدللہ والصلوٰۃ والسلام علی رسول اللہ و علی آلہ و اصحابہ اما بعد!
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رشد و ہدایت اور رہنمائی کے لیے مختلف اوقات میں انبیاء و رسل کا سلسلہ پے در پے جاری و ساری رکھا ، انبیاء کرام نے انہیں دینی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معاشرتی تعلیمات سے بھی آگاہ فرمایا اور ان کی قیادت و سیادت کی ذمہ داری بھی ادا کی ۔ اللہ تعالیٰ نے داؤد ؑ اور سلیمان ؑ کو نبوت کے ساتھ ساتھ منصبِ حکمرانی سے بھی سرفراز کیا تھا ۔ سامی ادیان میں اس کی بخوبی وضاحت موجود ہے ۔کسی بھی ملک یا قوم کی فلاح و بہبود کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ نظم و ضبط کے تحت زندگی بسر کرتے ہوں ۔حکومت و رعایا کے باہمی تعلقات حساس بھی ہیں اور لازم و ملزوم بھی ۔ ہر شخص ان دونوں میں سے کسی نا کسی گروہ میں شامل ہے یا تو اس کا شمار رعایا میں ہوتا ہے یا حکومت میں ۔ ایک کامیاب اور ترقی یافتہ ریاست کے لئے ضروری ہے کہ ان دونوں کے آپس میں گہرے اور مضبوط رواسم ہوں اور ان تعلقات کی بنیاد خیر خواہی پر مبنی ہو۔
اسی ضمن میں حکمران کے ساتھ تعلقات کے ضوابط کو اہل ِ کتاب کی سیاسی تعلیمات کی نصوص کی روشنی میں پیش کرنے کی جسارت کا ارادہ کیا ہے۔ اس حساس اور اہم موضوع پر سامی ادیان کی تعلیمات میں موازنہ کر کے اس موضوع کے بعض حصوں کو واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ حکمران اور عوام اپنے مابین تعلقات میں اللہ کی طرف سے ملنے والی رہنمائی حاصل کر کے صحیح راستے پر گامزن ہو سکیں اور ریاست دن بدن ترقی کی منازل طے کر سکے ۔حاکمیت ِ اعلیٰ کا تصور ، حکمران کی تعیین اور حکمران و عوام کے حقوق و فرائض کو اہلِ کتاب کی سیاسی تعلیمات کی نصوص کے ساتھ بیان کیا جائے گا تاکہ اس مسئلہ کی اہمیت اجاگر ہو سکے ۔ بالخصوص اسلام میں اس موضوع پر سیر حاصل تعلیمات و ہدایات موجود ہیں جبکہ بالعموم ہمارے معاشرے میں اس موضوع پر تعلیم و تربیت کا فقدان ہے ۔ اس خلیج کو کچھ نا کچھ دور کرنے کے لئےمیں نے اس موضوع کا انتخاب کیا ۔
Chapters
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
| Title |
Author |
Supervisor |
Degree |
Institute |
Similar News
| Headline |
Date |
News Paper |
Country |
| Headline |
Date |
News Paper |
Country |
Similar Articles
| Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
Language |
| Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
Language |
Similar Article Headings
| Heading |
Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |
| Heading |
Article Title |
Authors |
Journal |
Vol Info |