Saira Ijaz
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=360
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676721032938
ڈاکٹر ابن فرید
۸؍ مئی ۲۰۰۳ء گواردو کے ممتاز ادیب و نقاد اور اچھے افسانہ و ناول نگار ڈاکٹر ابن فرید کا انتقال ہوگیا۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
ڈاکٹر ابن فرید کا اصل نام محمود مصطفےٰ صدیقی تھا، وہ ضلع بارہ بنکی میں سترکھ کے قریب کے ایک گاؤں ظفر پور میں ۲۸؍ اکتوبر ۱۹۲۵ء کو پیدا ہوئے تھے لیکن ان کی زندگی کا زیادہ حصہ علی گڑھ میں گزرا، آخر میں رام پور میں متوطن ہوگئے تھے، بیمار ہونے پر علی گڑھ میڈیکل کالج میں داخل کیے گئے، یہیں پیامِ اجل آگیا، وہاں سے ان کا جسدخاکی ان کے وطن ظفرپور لایا گیا، ۹؍ مئی کو نماز فجر کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیے گئے۔
ان کے گھر کے حالات بہتر نہیں تھے، ہائی اسکول کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ کر رائل انڈین ایر فورس میں ملازمت کرلی، یہ سلسلہ ۱۹۴۴ء سے ۱۹۴۷ء تک جاری رہا، یافت کے لحاظ سے ملازمت اچھی تھی مگر ان کو پسند نہیں تھی، وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے تھے، ٹیوشن سے کام چلاتے، تعلیم کا شوق انہیں علی گڑھ لے گیا، نفسیات میں داخلہ لیا، اس میں، انگریزی اور عمرانیات میں ایم۔ اے کیا، ۱۹۷۶ء میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری لی۔
علمی ذوق کی وجہ سے معلمی کے پیشے سے وابستہ ہوئے، مرکزی درس گاہ اسلامی رام پور سے تدریس کا آغاز کیا، پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تعلیمات و عمرانیات میں لکچرر ہوئے، ملک عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں بھی درس و تدریس کی خدمت پر مامور رہے، ریٹائر ہونے کے بعد سکوتو یونیورسٹی نائجیریا اور بین الاقوامی یونیورسٹی ملیشیا نے ان کی خدمات حاصل کرنی چاہی مگر اپنی اور اہلیہ کی صحت کی خرابی کی وجہ سے معذرت کردی۔
مرحوم کا تعلق جماعت اسلامی ہند سے تھا، اس تحریک سے وابستگی کی وجہ سے ان...