Twaha, Koire
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2019
Completed
Economics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13356/1/Koire%20Twaha%20economics%202019%20iiui%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676724888439
کیفیؔ اعظمی
مشہور و مقبول ترقی پسند اور اردو کے انقلابی شاعر جناب کیفی اعظمی ۱۰؍ مئی کو صبح ساڑھے چھ بجے ممبئی کے جس لوک اسپتال میں انتقال کرگئے جہاں سانس کی تکلیف کی وجہ سے دو ماہ پہلے داخل ہوئے تھے، ۱۱؍ مئی کو اندھیری ویسٹ کے چار بنگلہ قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے۔
کیفی صاحب ۱۹۱۸ء میں اعظم گڑھ کی تحصیل پھول پور کے ایک گاؤں مجواں کے زمین دار شیعہ گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد جناب سید فتح حسین رضوی اودھ کی ریاست بلہرا میں تحصیل دار تھے۔ کیفی صاحب کا اصلی نام سید اطہر حسین رضوی تھا، یہ سات بھائی بہن تھے، بڑے بھائیوں نے انگریزی تعلیم حاصل کی تھی، ان کو ان کے والد بزرگوار نے عربی تعلیم دلانے کے لیے فرقہ شیعہ کی مشہور درس گاہ سلطان المدارس لکھنو میں داخل کرایا مگر ان کا جی یہاں نہیں لگا، غالباً مدرسے کی سخت گیری اور مذہبی شدت پسندی سے گھبرا کر انہوں نے تعلیم ہی نہیں چھوڑی بلکہ مذہب سے بھی برگشتہ ہوگئے، اور غالباً آخر تک رہے، تاہم مدرسہ کی تعلیم کو خیر باد کہنے کے باوجود انہوں نے لکھنو اور الٰہ آباد کی یونیورسٹیوں سے مشرقی امتحانات دیئے اور اپنی ذاتی محنت و مطالعہ سے اپنی استعداد بڑھائی، اردو فارسی کے علاوہ غالباً وہ عربی، ہندی اور سنسکرت سے بھی واقف تھے۔
کیفی اعظمی کا طرۂ امتیاز ان کی شاعری ہے جس کو اس کے مخصوص لب و لہجہ ، باغیانہ تیور اور انقلابی افکار و خیالات کی بنا پر بہت پسند کیا گیا، ان کے گھر میں پہلے ہی سے شعر و سخن کا چرچا تھا، اردو ہی نہیں فارسی کا ذوق بھی عام تھا، ان کے تینوں بڑے بھائی بھی شاعری کا مذاق رکھتے تھے اور صاحب بیاض تھے، خاندانی کتب خانے...