Bilquees Bano
PhD
University of Karachi
Karachi
Sindh
Pakistan
2018
Completed
Physical Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/10785/1/Bilquees%20Bano_Chem_2018_UoK_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725065361
حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریارحمۃ اﷲ علیہ
حوادث اور تھے پر دل کا جانا
عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے
واحسرتا!آخر۲۴/مئی کوحضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا بھی ہم سے جداہوکر قرب وجوار خداوندی کے اپنے اس مسکن حقیقی میں پہنچ گئے جہاں جانے کے لیے جیسا کہ آپ کا ہر ندیم وہم نشین محسوس کرسکتا تھا، برسوں سے آپ کی روح پرفتوح مضطرب وبے قرار تھی اور عالم اسلام گوہر شب چراغ ملّت بیضا سے یکسر محروم ہوگیا۔ اناﷲ واناالیہ راجعون۔
گذشتہ سال حضرت شیخ نے رمضان المبارک کاپورامہینہ جنوبی افریقہ کے ایک مقام اسٹرنگر میں گزارا تھا، حسن اتفاق سے اپنے ایک عزیزدوست مسٹر موسیٰ پارک کی نجی دعوت پر راقم الحروف بھی رمضان کے آخری ہفتہ میں ڈربن پہنچا، ڈربن سے اسٹرنگر کافاصلہ ڈیڑھ سو کلومیٹر ہے جوجنوبی افریقہ کی زندگی میں درحقیقت کوئی فاصلہ ہی نہیں، اس لیے جب تک حضرت کا قیام اسٹرنگر میں رہا تو وہاں اوراس کے بعد جب آپ ڈربن اوراس کے اطراف واکناف میں ایک ایک دودودن کے لیے قیام فرماہوئے توان مقامات پروقتاً وقتاً خدمت سامی میں برابر حاضر ہوتارہا، اس اثنا میں میں نے حضرت کی صحت اور نقل وحرکت سے مجبوری ومعذوری کاجوحال دیکھا اورساتھ ہی یہ بھی دیکھا کہ حضرت کاپروگرام جنوبی افریقہ،مزمبیق اورنیروبی کامکمل دورہ کرنے اور اس کے بعدانگلینڈ جانے کا ہے اورپھریہ مشاہدہ بھی کیا کہ جہاں کہیں پہنچتے ہیں ہرطبقہ اورہرگروہ کے ہزاروں بوڑھے اورجوان پروانوں کی طرح آپ پرگرتے ہیں توان سب چیزوں کے پیش نظر معاً خیال ہوا کہ یہ جوکچھ ہورہاہے کسی غیبی حکم اوراشارہ پرہورہاہے اور ساتھ ہی اندیشہ اس بات کا ہوا کہ غالباً اب وہ وقت قریب ہے جب کہ یاایتھا النفس المطمئنۃ ارجعی الی ربک راضیۃ مرضیۃ صدائے غیب حضرت کے سامعہ نوازہوگی، بعد میں یہ خیال اوراندیشہ دونوں صحیح ثابت ہوئے،...