Khan, Mahmood-Ul-Hassan
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2011
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/701
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725423605
موضوع3:مواد کی اہمیت، مواد کی اقسام، مواد کی فراہمی کے ذرائع
مواد کیا ہے؟
مواد عربی لفظ "مادہ" کی جمع ہے۔ اس کے معنی رسالہ، سامان اوراسبا ب کے ہیں۔علمی اصطلاح میں مواد سے مراد وہ اسباب ہیں جو محقق تحقیق کے دوران استعمال میں لاتا ہے۔مواد کا متبادل لفظ موازنہ ہے یہ بھی عربی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ضروری چیزیں یا سامان ،میٹریل کے ہیں۔Contentاور ڈیٹا کے انگریزی الفاظ بھی مواد کے متبادل کے طورپر مستعمل ہیں۔لفظ میٹیریل بالعموم مادی اشیاء کے لیے ڈیٹا، اعداد و شمار ، Contentاور نفس مضمون کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
مواد کی اہمیت:
تحقیق کسی بھی شعبے میں ہو مواد کے بغیر ممکن ہی نہیں بلکہ کئی ایک ماہرین کا مانناہے کہ تحقیق کی گاڑی مواد کے ایندھن کے بغیر چل ہی نہیں سکتی اور مواد ہی محقق کے غور و فکر کی بنیاد ہوتا ہے۔ پروفیسر عبدالستار دلوی کے مطابق:
’’خالص مواد کی شکل خام مال کی طرح ہوتی ہے۔ اسی خام ما ل سے تجزیہ ، درجہ بندی اور تحقیق کے ذریعہ نتائج اور عام اصول وضع کیے جاتے ہیں۔‘‘
مواد کی فراہمی تحقیق میں کافی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا سارا بار ایک ریسرچ اسکالر کو خود ہی اٹھانا پڑتا ہے۔ خلیق انجم نے اپنے ایک مضمون ’ادبی تحقیق اور حقائق‘ میں لکھا ہے:
"ایک محقق کو سب سے پہلے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ موضوع سے متعلق کیا مواد ہے؟ کہاں ہے؟ اور کیسے فراہم کیا جاسکتا ہے؟"
مواد کی فراہمی کے سلسلے میں محقق کو شہد کی مکھی سے تعبیر کیا گیا ہے کہ جس طرح شہد کی مکھیاں مختلف پھولوں کارس چوس کر شہد بناتی ہیں ،اسی طرح ایک محقق کو بھی مختلف ماخذوں کو حاصل کر کے اپنی تحقیق کو بہترین بنانا پڑے گا تب جاکر وہ تحقیق...