Rizwan, Hafiz Muhammad
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2018
Completed
Parasitology
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12757/1/Hafiz%20Muhammad%20Rizwan_Parasitology_2018_UAF_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725558611
پروفیسر نثار احمد فاروقی
دارالمصنفین، شبلی اکیڈمی میں ۲۹؍ نومبر ۲۰۰۴ء کو علامہ شبلیؒ سمینار کا چوتھا اجلاس ہورہا تھا کہ یہ افسوس ناک خبر ملی کہ جید عالم اور اردو کے محقق، نقاد اور ادیب جناب نثار احمد فاروقی ۲۷ و ۲۸ نومبر کی درمیانی شب میں انتقال کرگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون، ان کی لاش دہلی سے امروہہ لائی گئی اور ۲۸؍ نومبر کو اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیے گئے۔
وہ بڑے صحت مند تھے مگر پچھلے کئی برس سے طبیعت خراب رہنے لگی تھی، گزشتہ سال جنوری کے آخر میں ان کے گھر ملاقات کے لیے گیا تو مجھے بہت مضمحل معلوم ہوئے، دریافت کرنے پر بتایا کہ رات ہی بمبئی سے آیا ہوں، وسط مارچ میں رام پور رضا لائبریری کے سمینار میں ملے تب بھی کچھ سست اور بجھے بجھے دکھائی دیے تاہم ان کی تقریر اب بھی کانوں میں گونج رہی ہے، دلی سے ان کا جاننے والا کوئی آتا تو وہ بھی ان کی علالت کا ذکر کرتا، دارالمصنفین کے سمینار میں اسی لئے شروع میں ان کو زحمت دینے میں تامل ہورہا تھا مگر ان کو مجھ سے اور دارالمصنفین سے جو لگاؤ تھا، اس کی وجہ سے طبیعت نہ مانی اور دعوت نامہ بھیج دیا، اسی دوران اخباروں میں پڑھا کہ وہ پروفیسر گوپی چند نارنگ کے ہم راہ دوحہ (قطر) ایوارڈ لینے گئے ہیں، اس لیے ایک عزیز کو دستی خط دے کر اصرار کیا کہ آپ تشریف لاکر مفتخر فرمائیں، خطوط کا جواب وہ فوراً دیتے تھے مگر اس دفعہ کسی خط کا جواب نہیں آیا، جب سمینار میں دہلی اور دوسری جگہوں سے لوگ آنے لگے تو جناب شعیب اعظمی نے جو بٹلہ ہاؤس میں ان کے قریب ہی میں رہتے ہیں بتایا کہ وہ سخت بیمار ہیں، آنے کے لائق نہیں...