Hussain, Abdullah Ijaz
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2009
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/20
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725674190
آہ! مولانا پروفیسر سید محمد اجتباء ندوی مرحوم
افسوس کہ گذشتہ ماہ ہندوستان کی ملت اسلامیہ، ایک اور نمایاں اور قابل قدر ہستی کی خدمات سے محروم ہوگئی، خبر آئی کہ مشہور عالم، عربی اور اردو کے ممتاز صاحب قلم مولانا پروفیسر سید محمد اجتباء ندوی نے ۲۰؍ جون کو دہلی میں داعی اجل کو لبیک کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مولانا مرحوم ہمارے علما کے اس طبقے سے تھے جن کی تعلیم و تربیت خالص دینی بنیادوں پر استوار ہوئی لیکن جن کے فیضان نظر سے عصری تعلیم کے ادارے بھی بہرہ ور ہوئے اور جنہوں نے اپنے علم و عمل سے جدید دانش گاہوں میں صرف دینی اداروں کی عظمت و توقیر میں ہی اضافہ نہیں کیا بلکہ اس مذہبی حمیت و غیرت اور خالص دینی تشخص کی پاسداری، بڑی استواری سے کی جس کا اولین سبق انہوں نے اپنے والد ماجد مولانا سید محمد مصطفی سے حاصل کیا تھا، ان کے والد ضلع بستی میں حضرت سید احمد شہیدؒ کی دعوت اور طرز تربیت میں اپنے جدامجد سید جعفر علی نقوی کے جانشین تھے جن کو امام شہیدؒ کی قربت ومعیت حاصل تھی، حضرت سید احمد شہیدؒ سے تعلق کا مبارک اثر ان کے پورے خاندان پر رہا، جس کی وجہ سے والدین نے بچپن ہی سے اسلامی و اخلاقی کہانیاں سنا کر اور خود اپنے عمل سے ایسی ذہن سازی کی کہ آئندہ زندگی میں وہ جہاں بھی رہے، راہ حق و جادۂ اعتدال سے ذرا منحرف نہیں ہوئے، دارالعلوم ندوۃ العلما کے بعد انہوں نے دمشق یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے سندیں حاصل کیں اور طالب علمی کے بعد معلمی کا دور جامعہ ملیہ اسلامیہ، کشمیر یونیورسٹی اور الہ آباد یونیورسٹی میں پورا کیا، پروفیسر ہوئے، صدر شعبہ ہوئے، اس کے علاوہ درمیان میں کچھ وقفہ مدینہ منورہ، ریاض و...