Bhutta, Nousheen Tariq
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2015
Completed
Applied Sciences
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/6777/1/Nosheen_Tariq_Bhutta_Finance_IIU_2015_18.02.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725793950
صوتیات کا اجمالی جائزہ
زبان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ اظہار کا ذریعہ ہے۔ صوتیات وہ علم ہے جو ہمیں زبان کی آوازوں اور ان کی جان کاری میں نہ صرف مدد فراہم کرتا ہے، بل کہ اس کے لیے اصول بھی مرتب کرتا ہے۔ صوتیات میں زبان کی آوازوں کےپیداہونے کے طریقے اور ان کی صحیح درجہ بندی کا مطالعہ کیاجاتا ہے۔ صوتیات لسانیات کی اہم شاخ ہے۔ بعض علمائے لسانیات کے بقول صوتیات کے بغیر لسانیات نا کافی ہے۔ صوتیات کا کام زبان کی آوازوں کو دریافت کرنا، اس کو صحیح رسم الخط فراہم کرنا، جن زبانوں کے پاس رسم الخط نہیں ہے انہیں رسم الخط فراہم کرنا اور الفاظ کی درست ادائیگی میں معاونت ہے۔ ہر زبان میں عہد کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں رونماہوتی رہتی ہیں۔کچھ الفاظ متروک ہوتےہیں، کچھ کا املا بدل جاتا ہے اور کچھ قواعد واصول بھی بدلتے رہتےہیں۔ صوتیات کسی بھی زبان کا منظم علامتی اور تصوراتی نظام ہوتا ہے۔ انسانی ذہن بے شمار آوازیں پیدا کرنے کی خُداداد صلاحیت رکھتا ہے۔ انسانی منہ سے اَن گنت آوازیں نکلتی ہیں لیکن صوتیات میں صرف بامعنی آوازوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ زمان ومکان کے حالات کے مطابق زبان میں پایا جانے والا تغیر وتبدل اس کی صوتی ہیئت میں بھی تبدیلیاں لاتا ہے۔
صوتیات کی تعریف
بقول پروفیسر اقتدار حسین:
’’زبان کی آوازوں کے سائینٹی فک یامنظم طور سے مطالعے کو صوتیات کہتے ہیں۔‘‘۲۹؎
جیسا کہ لسانیات کے باب میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک سائنس ہے، اسی طرح صوتیات بھی ایک سائنس ہے۔ ڈاکٹر اقتدار حسین نے اسے زبان کے سائنیٹی فک مطالعے سے تعبیر کیا ہے۔ لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ماہر صوتیات ایسا سائنس دان ہوتا ہے جو زبان کی تمام آوازوں کو سمجھنے، ان میں فرق کرنے اور ان کا...