Zahra Ali
PhD
Allama Iqbal Open University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
Chemistry
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/12360/1/Zahra%20ali%20chemistry%202019%20aiou%20isb%20prr.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725871721
حضرت امامِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ
(امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ)
عمر ہا در کعبہ و بت خانہ می نالد حیات
تا زبزم عشق یک دانائے راز آید بروں
کائنات کا نظام قانونِ قدرت کے مطابق چل رہا ہے، حیات و ممات کے اپنے مراحل ہیں شمس و قمر کے اپنے اپنے مدار ہیں ، باغِ حیات میں گلہائے رنگا رنگ کا وجود اپنی زیست کا ثبوت مہیّا کرتا ہے۔ گگن کی وسعتوں میںظلماتِ شب کو اجالا بخشنے والے کواکب رنگینیاں بکھیر رہے ہیں ، بادِنسیم کے مسحور کن جھو نکے عروقِ مردہ میں حیات بخش قطروں کی ترسیل کا سبب بن رہے ہیں۔ فلک بوس پہاڑ ، شاہینوں کی پرواز ، مجاہدوں کی للکار، صوفی کی تسبیح ، کسان کی جُہدِمسلسل، مومن کی شبِ بیداری، خطیب کا خطبہ ، واعظ کا وعظ ، منصف کا فیصلہ یہ سب اس بات کی دلیل ہیں کہ کوئی تو ہے جس نے یہ سارا نظام سنبھال رکھا ہے، اور وہ ایک خدا ہے۔
؎ جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے وہی خدا ہے
مختلف اوقات میں مختلف لوگ خدا تعالیٰ کے وجود کاا نکار کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ اُن کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے نابغۂ روزگار ہستیاں پیدافرماتا رہا، ان نفوسِ قدسیہ میں ایک عظیم نام نعمان بن ثابت بن مرزبان (امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ) کا ہے۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام نعمان ، ابوحنیفہ کنیت ، امام اعظم بالاتفاق لقب ہے آپ رحمۃاللہ علیہ کی کنیت ابوحنیفہ آپ کی اولاد کی وجہ سے نہیں بلکہ کنیت وصفی ہے یعنی ابا الملۃ الحنیفہ اور بوجہ آیت مبارکہ’’ واتبعو ملۃ ابراہیم حنیف‘‘ ابراہیم حنیف کی ملت کی اتباع کرو۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کنیت ابوحنیفہ اختیار فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے اسے شرفِ قبولیت بخشا جو...