Muhammad Akhtar
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Insectivorous birds
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/9581/1/Muhammad_Akhtar_Fosrestry_2016_HSR_UAF_13.02.2017.docx
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676725934470
ڈاکٹر سید محی الدین زور قادری
اردو زبان کے مشہور خدمت گذار اور نامور صاحبِ قلم ڈاکٹر سید محی الدین زور قادری کی وفات دنیائے اردو کا بڑا سانحہ ہے، انھوں نے علمی اور عملی دونوں حیثیتوں سے اردو زبان و ادب کی بڑی خدمت کی، وہ دکن کے مولوی عبدالحق اور دکنیات کے خصوصیت کے ساتھ بڑے ماہر تھے، قدیم دکھنی اردو کی بہت سی نادر کتابیں انھوں نے شائع کیں، ان کاسب سے بڑا کارنامہ ادارۂ ادبیاتِ اردو حیدرآباد ہے، اس ادارہ نے اردو زبان و ادب کی جو گوناگوں خدمات انجام دیں، اس کی مثال اردو کے اس کی عمر کے اداروں میں نہیں مل سکتی، اس کی․․․․․․․ حیثیت دکن میں وہی ہے، جو شمالی ہند میں انجمن ترقی اردو ہند کی ہے اور آج اندھراپردیش میں اردو کا وجود اور اس کا وقار اسی ادارے کے دم سے قائم ہے، ڈاکٹر زور کی مستقل تصانیف اور ان کی مرتب اور شائع کردہ کتابوں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہوگی، وہ حیدرآباد کے ایک خانوادۂ مشائخ سے تعلق رکھتے تھے، اسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ قادری لکھتے تھے، اور اس سلسلہ کو انھوں نے قائم بھی رکھا تھا، چناچہ ان کے بڑے صاحبزادے ان کی خاندانی خانقاہ کے سجادہ نشین ہیں، مگر ان کی علمی و ادبی شہرت نے ان کی اس حیثیت کو اتنا چھپا دیا تھا کہ اس کا علم بھی بہتوں کو نہیں ہے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
(شاہ معین الدین ندوی، اکتوبر ۱۹۶۲ء)