Salman, Muhammad
PhD
University of Agriculture
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Plant Breeding & Genetics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13576/1/Muhammad_Salman_Plant_Breeding_%26_Genetics_2016_HSR_UAF_19.08.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726324315
پروفیسر اکبر رحمانی
جناب اکبر رحمانی کی وفات ایک قومی و ملی حادثہ ہے، وہ درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ تھے، اس کے باوجود بڑی سرگرمی سے تعلیمی، ادبی اور علمی خدمات بھی انجام دے رہے تھے، لیکن وظیفہ یاب ہونے کے بعد وہ محض علمی مشاغل اور تصنیف و تالیف کے لیے وقف ہوگئے تھے، اس کی وجہ سے خیال تھا کہ اب قوم کو ان کی ذہنی و دماغی قابلیت سے زیادہ بہرہ یاب ہونے کا موقع ملے گا، مگر دستِ اجل نے ان کو ہم سے چھین لیا۔ اور ۱۷؍ ستمبر کو وہ جوارِ رحمت میں پہنچ گئے، انااﷲ وانا الیہ راجعون۔
وہ ذیابیطس اور کئی موذی امراض میں مبتلا تھے، گردے بھی خراب ہوگئے تھے، دو سال پہلے حج بیت اﷲ کو تشریف لے گئے تھے وہیں گینگرین کیے سبب سے دائیں پاؤں کا انگوٹھا کاٹنا پڑا۔ اور ہندوستان واپس آنے کے بعد گھٹنے تک دایاں پاؤں کاٹ دیا گیا مگر ایک بندۂ مومن کی طرح وہ ان آزمائشوں کا صبر و شکر سے مقابلہ کرتے اور ہمہ تن اپنے تحریری اور تصنیفی کام انجام دیتے رہے کہ یکایک ان کی وفات کی خبر نے سب کو تڑپا دیا۔
مرحوم کا اصل نام اکبر خاں اور والد کا رحمان خاں تھا ان دونوں کے امتزاج سے انہوں نے اپنا قلمی نام ’’اکبر رحمانی‘‘ رکھ لیا تھا اور اسی سے روشناس تھے۔
اکبر صاحب کا خاندانی تعلق لودھیوں سے تھا ان کے آباواجداد ابراہیم لودھی کے زمانے میں ہندوستان آئے، آبائی وطن گنگا پور (اورنگ آباد دکن) تھا ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۴۱ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی و ثانوی تعلیم جلگاؤں میں حاصل کی، اعلیٰ تعلیم پونا اور بمبئی کی یونیورسٹیوں میں پائی، اردو کے علاوہ فارسی، انگریزی، ہندی اور مراٹھی زبانوں سے واقف تھے، ہندی اور مراٹھی کے مضامین اور کہانیوں کے اردو...