Kashif Ali
Edy Tri Baskoro
PhD
Government College University
Lahore
Punjab
Pakistan
2007
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/100
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726801969
محقق ِنعت: ڈاکٹر شہزاد احمد
بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے شب و روز سید الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی تعریف و توصیف کے بیان میں گزرتے ہیں۔ ایسے ہی خوش نصیب افراد میں ایک نام ڈاکٹر شہزاد احمد خان کا ہے۔ڈاکٹر صاحب کی نعت سے وابستگی نصف صدی پر محیط ہے۔جس پر بجا طور پر انھیں فخر بھی ہے ۔
شہزادؔ! میں بھی عاشقِ خیرالانام ہوں
ہاتھوں میں میرے دیکھیے دامانِ نعت ہے
فروغِ نعت کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ ۱۹۷۲ء سے ثناخوانی کررہے ہیں۔ مولانا اختر الحامدیؒ، علامہ سید محمد ہاشم فاضل شمسیؒ، مولانا عبدالقدوس قادریؒ، علامہ شمس بریلویؒ اور بابا سید رفیق عزیزی یوسفی تاجی ؒ جیسے بزرگوںکے آپ صحبت یافتہ ہیں۔ ایک اچھے نعت خواں اور نعت گو ہونے کے ساتھ ساتھ نعتیہ کتابوں کے مصنف و مرتب،تذکرہ نگار، نعتیہ رسائل کے مدیر، نعتیہ ادب کے محقق ، فروغِ نعت کے لیے قائم متعدد تنظیموں کے بانی اور نعتیہ کانفرنسوں اور جلسوں کے منتظم بھی ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا ایک بڑا کام ـ’’اردو نعت پاکستان میں‘‘ (نعتیہ شاعری کا تحقیقی جائزہ پاکستان کے خصوصی حوالے سے) کے عنوان سے وہ تحقیقی مقالہ ہے جس پر جامعہ کراچی نے انھیں پی ایچ۔ڈی۔ کی سند عطا کی ہے۔ اس سے نعتیہ ادب کے فروغ میں آپ کی محنت، تحقیق ، جستجو اور لگن کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
عصر ِ حاضر میں نہ صرف حمدیہ و نعتیہ موضوعات پر ملکی و غیر ملکی جامعات میں ایم۔فل۔اور پی ایچ۔ڈی کی سطح پر تحقیقی مقالات لکھے جارہے ہیں بلکہ حمدو نعت سے وابستہ شخصیات بھی تحقیقی مقالات کا موضوع بن رہی ہیں۔ فروغِ نعت کے حوالے سے ڈاکٹر شہزاد صاحب کی خدمات یقینا اس لائق ہیں کہ انھیں...