Hameed, Abdul
PhD
The Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Pharmaceutics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/11166/1/Abdul%20Hameed_Pharmaceutics_2019_IUB_PRR.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676726923011
پروفیسر مشیرالحق مرحوم
دارالمصنفین اور پوری علمی دنیا میں جناب پروفیسر مشیر الحق مرحوم وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی کے سانحہ قتل کی خبر نہایت رنج و غم کے ساتھ سنی گئی، ان کو یرغمال بنائے جانے کی خبر ہی باعث تشویش اور اضطراب تھی، لیکن یہ امید نہ تھی کہ ایک حلیم الطبع، نرم شائستہ و شگفتہ مزاج انسان کے خرمن ہستی کو آتش چنار اس طرح جلاکر خاک کردے گی۔
ان کی زندگی ماہ و سال کے لحاظ سے بہت زیادہ نہیں ہے لیکن محنت، صبر، استقلال عزم اور مقصد کی یافت کے لحاظ سے یہ حیات مختصر بڑی قابل قدر اور قابل رشک رہی۔ ان کے علمی سفر کا آغاز دارالعلوم ندوۃ العلماء کی طالب علمی سے اور اختتام کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلری پر ہوا، حق یہ ہے کہ قدیم و جدید کے خوشگوار اور متوازن امتزاج کی یہ دلکش مثال ہے۔
وہ غازی پور یوپی کے قصبہ بحری آباد میں پیدا ہوئے، کم عمری میں والد کے سایہ عاطفت سے محروم ہوگئے، تعلیم کے لیے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ آئے، یہاں سے عالمیت کی سند لی، انھوں نے انگریزی تعلیم پر بھی توجہ کی اور بڑے نامساعد حالات اور سخت معاشی پریشانیوں کے باوجود انھوں نے علم و فن کی تحصیل جاری رکھی ان کے علمی شوق و ذوق کو ان کے محبوب و مشفق استاذ مولانا عبدالسلام قدوائی ندوی مرحوم کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کبھی کم نہ ہونے دیتی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ۶۱ء میں انھوں نے کناڈا کی میک گل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند بھی حاصل کی، دوران تعلیم ان کے قلب و نظر پر مولانا عبدالسلام قدوائی ندوی، پروفیسر محمد مجیب، پروفیسر سید عابد حسین اور پروفیسر الفریڈ کینٹویل اسمتھ کے نقوش خاص طور پر...