Shah, Riaz Ali
PhD
Quaid-I-Azam University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2013
Completed
Botany
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/832
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727291570
غلام فرید کاٹھیا کے افسانے
( موضوعاتی مطالعہ)
سرزمین ساہیوال شروع ہی سے علم و ادب کے جگمگاتے ستاروں یعنی شاعروں، نثر نگاروں،سخن وروں، دانشوروں اور ادباء کا مرکز رہی ہے۔اس مٹی سے بہت سی نامور علمی و ادبی شخصیات نے جنم لیا۔ 60 کی دہائی میں ’’کیفے ڈی روز‘‘ دبستان ساہیوال والوں کے لیے ادبی سرگرمیوں کا ایک یادگار، اولین اور مرکزی ٹھکانہ تھا۔ شاعروں،دانشوروں،نثر نگاروں اور ادیبوں کی رات دیر تک کی بیٹھکوں کے سبب کیفے کی شامیں پر رونق رہتیں۔مجید امجد ،مراتب اختر،منیر نیازی ، ظفر اقبال،مصطفی زیدی و دیگر عظیم شاعروں اور دانشوروں کا ایک گروہ اپنے ادبی سفر کے لیے اسی دھرتی سے چلا اور بعد میں اردو ادب کے وقار کا باعث بنا۔ان شعراء و ادباء کے بعد 2000ء کی دہائی سے اب تک اس علمی سفر کو آگے بڑھانے والوں میں جہاں رزاق شاہد ،لقمان شیدائی،ڈاکٹر کاظم بخاری ، علی وارث انصاری ،محمود علی محمود ،سرفراز تبسم ، غضنفر عباس سید ،شہزاد انجم ،مرتضی ساجد ، جہانگیرقمر، اوصاف شیخ ، مشتاق عادل، فاروق اظہر، امین رضا، ناز کفیل گیلانی، قمر شفیق، مطلوب حسین ،عمران اسلم، سید علی ثانی، نعیم نقوی، مظفر حسین وڑائچ ، زاہد حسین رانا، ملک مہر علی، ندیم عباس اشرف، پیراظہر فرید، اسلم سحاب ہاشمی، بابرصغیر، سجاد نعیم، افتخار شفیع، شاہد رضوان، اختر خان، ریاض ہمدانی، علی اظہر خان، راحت جبیں، سعید خان، اورنگزیب ، رانی آکاش، حنا جمشید، بیگم افتخار نذیر، اللہ یار ثاقب، نورین کیانی اور دیگر شعراء و ادباء کے نام قابل ذکر ہیں،وہیں اس صف میں ہمیں ایک جدید اور بہترین اسلوب کے مالک افسانہ نگار ’’مہر غلام فرید کاٹھیا‘‘ بھی نظر آتے ہیں۔غلام فرید کاٹھیا نے اردو ادب میں بڑا نام کمایا، بڑی محنت اور لگن سے ادب کے لیے خدمات سر انجام دیں اور اردو ادب کے قابل قدر اسلوب...