Qaisrani, Abaid Ullah
PhD
Gomal University
Dera Ismail Khan
KPK
Pakistan
2007
Completed
Physics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/282
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727629783
مولانا ابوبکر محمد شیثؔ جونپوری
افسوس ہے کہ شیث جونپوری نے دو ڈھائی برس کی سخت علالت کے بعد اپنے وطن جونپور میں ۲۳؍ شعبان ۱۳۵۹ھ مطابق ۲۶؍ ستمبر ۱۹۴۰ء کی رات کو ۳ بجے اس جہانِ فانی کو الوداع کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مر حوم جونپورکے ایک مشہور علمی خاندان کے فرد تھے،اُن کے دادا مولانا سخاوت علی صاحب مولانا شاہ عبد الحئی صاحب دہلوی اور مولانا اسماعیل شہید کے فیض یافتہ اور پورب میں توحید و سنت کے سب سے بڑے داعی، اور اس دور میں اسلامی علوم وفنون کے بہت بڑے مدرس تھے، جونپور میں بیٹھ کر تنِ تنہا سینکڑوں علمائے دین پیدا کئے اور پورب کے خطّہ میں اُن کو جگہ جگہ پھیلا کر اس نازک مو قع پر اسلام کی مو رچہ بندی کی، وہ ہجرت کرکے بعد کو مدینہ منورہ چلے گئے تھے اور وہیں وفات پائی، راقم کو بھی یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے دادا کے حقیقی بھائی انھیں کی مجلسِ درس سے مستفیض تھے۔
مو لانا کا پورا خاندان اس وقت سے اب تک علمائے دین کا خانوادہ ہے، جس کی سعی و کوشش نے پورب کی سرزمین کو بڑا فیض پہنچایا، مولانا مرحوم نے نیچے کی تعلیم گھر میں پاکر مولانا عبداﷲ صاحب غازی پوری سے مدرسۂ احمدیہ آراہ جاکر علوم کی تحصیل کی، اور واپس آکر اپنے خاندانی مدرسہ کے اہتمام وانتظام کا اور ساتھ ہی ملک کے مختلف گوشوں میں جاکر ہدایت و ارشاد کا کام انجام دینا شروع کیا۔
موصوف سے میری ملاقات ۱۹۲۰ء میں تحریک خلافت کے سلسلہ میں ہوئی ،یہ ملاقات دوستی، اور دوستی سے اتحاد کی اس منزل تک پہنچ گئی جس کے بعد خیال کی دوئی کا کوئی مرتبہ نہیں رہتا، ایک دفعہ میں نے کہا اور اُنھوں نے مانا تھا کہ ایک مذہب ہے جس کے دو...