Sardaraz, Muhammad
PhD
Iqra University
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/7310/1/Muhammad_Sardaraz_Computer_Science_2016_SRIqra_univ_28.10.2016.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727766550
آہ! ڈاکٹر محمد اسحاق جم خانہ والا مرحوم
انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق جم خانہ والا عین شعبان و رمضان کے قرآن کے سایے میں اپنے رب کی رحمتوں سے جاملے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
ہندوستان میں جن چند اداروں کو مسلمانوں نے اپنے زوروزر سے قائم کیا اور جنہوں نے ترقی اور کامیابی کے سفر میں مسلسل نئی منزلیں طے کیں ان میں ایک نہایت نمایاں نام ممبئی کی انجمن اسلام کا ہے، قریباً یہی بات ڈاکٹر محمد اسحاق جم خانہ والا کے متعلق بھی صادق آتی ہے، جن کی کتاب زندگی کے بعض ابواب کی سرخیاں طب اور سیاست سے روشن ہیں، خلق خدا کی خدمت میں انہوں نے ایک حاذق اور شفیق معالج کی حیثیت سے شہرت پائی، سیاست میں بھی ایک حازم اور خلیق وزیر کی شکل میں ان کی شناخت ہوئی لیکن ان کی اصل خدمت ، تعلیم کے میدان میں ممبئی ہی نہیں پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کے سامنے انجمن اسلام کی کارکردگی کو کارنامے میں بدلنا ہے۔
انجمن اسلام جب ۱۸۷۴ء میں قائم ہوئی تھی تو اس کے بانیویں خصوصاً اس کے پہلے صدر بدرالدین طیب جی کے سامنے یہ اذیت ناک سچائی تھی کہ ممبئی اور پونا کے اعلا تعلیمی اداروں اور مہاراشٹر کے ہائی اسکولوں میں مسلمانوں کی تعداد صفر کے برابر تھی، ۱۸۸۰ء میں ممبئی یونیورسٹی کے میٹرک میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد ۱۵,۲۴۷ تھی جن میں مسلمان صرف ۴۸ تھے، انجمن اسلام کے قیام نے اس صورت حال کو کتنا بدلا، یہاں اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں لیکن اس کی قریب سوسال کی تاریخ میں بدرالدین طیب جی کے بعد متعدد نامور ہستیوں نے اس کی ذمہ داری لی، ان سب میں نسبتاً سب سے کم عمر ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم جب ۱۹۸۳ء میں اس انجمن میں آئے تو...