Fareed Ahmed
PhD
NED University of Engineering & Technology
Karachi
Sindh
Pakistan
2017
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/13676/1/Fareed_Ahmed_Computer_Science_NED_UET_karachi_HSR_2017_14.03.2017.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727777877
توانائی اورملکی ترقی
توانائی سے مرادطاقت ہے، اور پوری عالمی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے جسم و جاں میں قوت پیدا نہ کرے کیونکہ حرکت میں برکت ہے اور حرکت کے لیے توانائی کی ضرورت ہے۔ دنیا کا کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ کام بھی اس وقت تک پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا جب تک اس کے لیے مناسب قوت اور طاقت فراہم نہ کی جائے۔ آنکھ کے جھپکنے سے لے کر پہاڑ سے دودھ کی نہر نکا لنے تک جملہ امور بغیر طاقت اور توانائی کے سرانجام نہیں دیے جا سکے۔
ملکی ترقی سے مراد پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے، پاکستان ہمارا دیس ہے، پاکستان ہماری آن ہے، اور اسی سے ہی ہماری شان ہے، اس کی آن ، بان اور شان ایسی صورت میں برقرار رکھی جاسکتی ہے کہ شب و روز ایک کر کے اس کی تعمیر وترقی میں ہر ایک’’ ہرکس بقدر،ہمّت اوست‘‘ کے تحت اپنا اپنا حصہ شامل کرے، معلم ہے تو وہ طلباء کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے اس کی تعمیر وترقی میں حصہ لے، متعلم ہے تو وہ اپنے آپ کو مطالعہ کے لیے وقف کر کے اس کی ترقی کے لیے توانائی کے اسباب بہم پہنچائے۔ کیونکہ توانائی کوئی ایسی غیر مرئی چیز نہیں ہے کہ انسان کو علم بھی نہ ہو اور ملک ترقی کرتا جائے۔ توانائی اور عوام النّاس لازم وملزوم ہیں۔ انسان کا ہاتھ حرکت کرے تو توانائی پیدا ہوتی ہے۔ انسان کا دماغ حرکت کرے اور توانائی کی پیداوار میں اپنااپنا حصہ شامل کرے تو توانائی کی پیداوار میں اضافہ شروع ہو جا تا ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بڑے بڑے دماغ جب حرکت میں آتے ہیں تو مختلف شعبوں میں...