Khan, Zeeshan Shafi
PhD
International Islamic University
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2011
Completed
Computer Science
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/handle/123456789/1756
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727788133
قدیم و جدید قاہرہ
مسافر دکتورمحمود کے ساتھ قاہرہ کے تنگ ،تاریک اور دھول مٹی سے اٹے بازار میں چہل قدمی کر رہا تھا ۔دکتورمحمو د نے کہا یہ قاہرہ قدیم ہے میں نے کہا اور غریب بھی اس نے مسکراتے ہوئے کہا غریب بھی اور فقیر بھی بہت ہے ۔میں نے کہا فقر بہت بڑی نعمت ہے۔ دکتورمحمود بولے ہاںمگر اس نعمت کے ثمرات قاہرہ جدید والے سمیٹ رہے ہیں ۔یہ فقیر لوگ رات دن محنت کر کے بڑی مشکل سے دو وقت کی روٹی حاصل کرتے ہیں مگر ان کے نوالے قاہرہ جدید کے باسیوں کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔رعایا قدیم میں جبکہ حکمران طبقہ جدید میں قیام پذیر ہے ۔
مصریوں کی پسندیدہ خوراک پُول ہے ۔بغیر مرچ مصالحوں کے حلیم کی طرح دکھائی دینے والی اس خوراک میں چھوٹے سائز کا لوبیا ڈالا جاتا ہے ۔ساتھ میں سلاد ، جو پلیٹ کی بجائے چھوٹے کاسے میں پیش کیا جاتا اس کے اندر تھوڑا سا پانی بھی ہوتا ہے ۔سلاد اور پول روٹی کے ساتھ تناول کرنے کے بعد سلاد کا بچ جانے والا پانی زیادہ خوش ذائقہ ہوتا ہے ۔دکتور محمود نے مشورہ دیا کہ رہ جانے والا پانی پیا کرو اس کی لذت پول سے بھی زیادہ ہوتی ہے ،میں نے کہا ایک یونانی کہاوت ہے کہ کسی بھی تخلیق کار کا فن پارہ سوسال سے زیادہ عوامی پذیرائی حاصل نہیں کر پاتا اگر وہ صرف پانی پیتا ہو ۔ یہ جو مصر میں فنونِ لطیفہ ،رقص اور مجسمہ تراشی کے خوبصورت نمونے تخلیق ہوئے ہیں اس کے پیچھے بھی اس سلادی پانی اور پول کا ہاتھ تو نہیں ؟۔کہنے لگے آپ کونہیں معلوم مصری بہت کچھ پیتے ہیں میں نے پوچھا مثلاََ؟کہنے لگے جیسے شیشہ ،چلم ،تمباکواور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ۔مصر...