Huda, Hina Abdul Majeed
Professional Development Centre, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2015
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727891645
ناول کے عناصر ترکیبی:
ناول ادب کی ایک صنف ہے۔ناول اور داستان میں نمایاں فرق ہے ایسی مخصوص خصوصیات جو ناول کو داستان سے ممتاز کرتی ہیں وہ حقیقت نگاری ،فلسفیانہ گہرائی اور کردار کی اہمیت ہے۔جہاں تک حقیقت نگاری کی بات ہے تو حقیقت نگاری داستان میں بھی پائی جاتی ہے اور اسی طرح ناول بھی تخیل سے محفوظ نہیں ہے اس میں بھی تخیلاتی تصورات پائے جاتے ہیں۔ جس طرح داستان میں طویل قصے اور بے شمار کردار پائے جاتے ہیں اسی طرح ناول میں مختصر واقعات کے ساتھ ساتھ کرداروں کی بھرمار سیکنارہ کیا جاتاہے۔ داستان میں کہانی کا صرف ایک رخ سامنے آتا ہے اس کے برعکس ناول سوچ و تصور کی باز یافت یا ممکن حد تک ترتیب وتشکیل کے فرائض انجام دیتا ہے۔جہاں داستان میں مافوق الفطرت کردار پائے جاتے ہیں خارجی رشتوں جبکہ ناول میں خارجی کے ساتھ ساتھ باطنی حقیقتوں کا بھی گہرائی سے فلسفیانہ تکنیک کو مد نظر رکھتے ہوئے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ناول میں کچھ خاص عناصر مقرر کیے جاتے ہیں جن پر ایک ناول اپنی بنیاد رکھتا ہے اس میں کہانی کے ساتھ’پلاٹ‘‘جو کہ نہایت مضبوط ہوناچاہیے۔اسی پہ ہی تمام کہانی کا دارومدارہوتاہے پھر’’حالات وواقعات‘‘جن کو بنیاد بناکر کہانی لکھی جاتی ہے۔کردار جو کہ معاشرے کے حقیقی کرداروں سے قریب تر ہوتے ہیں۔جن میں حقیقی زندگی کاعنصر موجود ہوتا ہے۔’’زمان ومکاں‘‘جو کہ کہانی کو ایک نیا موڑ دیتے ہیں۔پھر جو بہت ضروری عنصر جس پہ ناول کو اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے وہ اس کا’’اسلوب‘‘ہوتاہے۔اسلوب بیان جو دل میں اتر جاتا ہے اور دماغ میں ایک دیرپا تاثر چھوڑجاتا ہے۔اسلوب کے بعد ’’نقطہ نظر‘‘ کی باری آتی ہے۔مصنف نے ناول میں جس بات کو مدنظر رکھ کراور جس نقطہ نظرسے لکھا ہوتا ہے اسے اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ڈاکٹر احسن...