Zamrud, Lal
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2008
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727924261
مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ
دوبرس ہاں دوبرس پہلے کی بات
آرہی ہے خودبخود ہونٹوں پہ آج
تھااِسی ماہ مئی میں بارہ کا دن
جب ہوا تھاشیخ کایومِ وفات
اُن کا مسلک تھاہر اک کی عافیت
خویش ہو یا غیر ہو سب کا بھلا!!
بعدازختمِ قرآنِ کریم اور درود،فاتحہ خوانی نیز دعائے مغفرت اورتعزیت کے ایصالِ ثواب برائے روحِ پاک جناب مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی ؒ ساکن کڑانظام جامع مسجددہلی، منجانب مدرسہ دارالاصلاح شاہی مسجد بارگ والی سُوہنہ ضلع گوڑگانوہ ہریانہ برموقعہ اُن کی دوسری برسی بتاریخ ۱۲؍مئی ۱۹۸۶ء بمطابق ۲؍رمضان المبارک (۱۴۰۶ھ)
مرحوم جناب مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی رحمۃ اﷲ علیہ علم وانسانیت کے آفتاب کسرِ نفسی کے جوہرِ انسانیت کے چراغ اﷲ کے عاشق، رسول کے شیدا، فدا کارِ ملّت غرباء پرور، بیکس نواز قوم گیر ملّت ساز، خدا ترس، رحم دل، مشفق، شفیق، انکسارِ سادہ منکسر المزاج، علاوہ ازیں وہ بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔ بالخصوص قوم کے ایک ایسے ممتاز ہردلعزیز سچّے قائد جن کی شہرت دہلی سے گزرکر باہر بیرون میں پورے ملک اور ملک سے باہر دورتک پہنچ رہی تھی جس کی بناء پر ان کی زندگی دن بدن روشن ہوتی جارہی تھی اور جس کی وجہ سے اُن کانام اورکام ہمہ گیر اہمیت کامرکز بناہوا تھالہٰذا اسی لیے آج بھی پوری ملّت اُن کے لیے سر پیٹ رہی ہے اور پیٹتی رہے گی۔
دراصل حقیقت یہ ہے کہ مخلص مجاہد، دانشور ،مدبّر، مفکّر، مبلّغ اورسچّا قائد کہ یہ ایسی شخصیتیں ہیں جن کے حسین کردار اور اعلیٰ کارناموں میں ملّت کے وجود کی ضمانت پوشیدہ ہے لہٰذا اسی لیے یہ شخصیتیں ملّت کے لیے حاصلِ عمرکی حیثیت رکھتی ہیں۔افسوس کہ آج ہم ایسی ہی عظیم شخصیت سے جناب مفتی عتیق الرحمن صاحب عثمانی ؒ سے محروم ہوکر اُن کے سوگ میں بیٹھے...