Varsani, Samira
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2010
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727940060
فائر ایریا
ایسا ہی ایک ناول جس میں پس ماندگی کے مظاہرنظر آتے ہیں۔اس میں ’’فائر ایریا‘‘ازالیاس احمد گدی بھی اپنی مثال آپ ہے۔ناول میں مصنف نے مزدوروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو پیش کیاہے۔بھوک کو موضوع بنایا ہے یہ بھوک ہی ہے جو اس قدرتڑپ پیدا کرتی ہے کہ ایک انسان مفید اور مضر کے معنی بھول جاتا ہے۔وہ بس یہی خیال کرتاہے کہ کس طرح سے انھیں اپنے پیٹ کی آگ کو بجھانا ہے۔بغور مطالعہ کیا جائے توہندوستان میں صدیوں سے ذات پات کا نظام چلتا آرہا ہے۔آج کے دور میں بھی ذات پات کا نظام اور اس کے اثرات دیہات اور خاص طور پر نچلے اور مڈل کلاس طبقے میں نظر آتے ہیں اور اسی نظام نے زندگی کو خاشیے پہ لا کھڑا کیا ہے۔مزدوروں کے ساتھ خصوصاً نارواسلوک رکھا جاتا ہے۔اگر کہیں کوئی آواز بلند کی بھی گئی تو ان آوازوں کو دبا دیا گیا۔یوں کہاجائے تو غلط نہ ہوگاکہ یہ آوازیں انھی طبقوں نے بلند کی تھیں جنہوں نے خود مزدوروں کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی تھی اور آج جب ان آوازوں کو دبا دیا گیا تو قلم کی طاقت سے ہی یہ حق ادا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اردوادب میں بھی متوسط اور نچلے طبقوں پر مزدوروں کے ساتھ ہونے والے اس برے سلوک اور خاص طور پر کس مپرسی کی زندگی پر آواز بلند کی گئی ہے۔مختلف افسانے لکھے گئے اور ڈراموں میں بھی اس موضوع پر بحث کرتے ہوئے اداکار نظر آئے مگر بات اداکاری پہ ہی ختم ہوگئی۔لوگوںکے دلوں میں خلش ہی رہ گئی۔اس سلسلے کی ایک کڑی ہمیں ’’فائر ایریا‘‘کی صورت میں نظر آئی۔ناول پڑھتے ہوئے قاری اس زندگی کو محسوس کرتا ہے جہاں ایک عام انسان اپنا دم گھٹتا محسوس کرتا ہے اور ناول میں...