Jahan, Abdul
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2000
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727969897
موضوع 10:اردو زبان کا آغاز و ارتقا
کسی زبان کے آغاز اور ارتقاء کی داستان کچھ مخصوص تہذیبی اور معاشرتی حالات سے جڑی ہوتی ہے۔ زبان اپنی ترقی یافتہ شکل اختیار کرنے سے پہلے مختلف مراحل سے گزرتی ہے۔ اسے رنگ و روپ دینے اور نکھارنے میں مختلف عوامل کار فرما ہوتے ہیں۔ اردو زبان جو آج کی چند ترقی یافتہ اور کثرت سے بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے اسے بھی معرض وجود میں آنے سے قبل مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔ ان مختلف مراحل اور تہذیبی اور معاشرتی عوامل کو سمجھنے کے لئے ہمیں ماضی کی طرف پلٹنا ضروری ہے۔
جیسا کہ تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کے قدیم باشندے دراوڑ تھے۔آریا قوم باہر سے آئی اور مقامی باشندوں کو پیچھے دھکیل کر ملک پر قابض ہو گئی۔آریا قوم ملک پر ایک نئی تہذیبی طاقت بن کر ابھری۔ ان کی زبان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوئی۔ مقامی باشندوں سے میل جول کی وجہ سے آریاؤں کی زبان متاثر ہونے لگی اور بہت سے الفاظ کا تلفظ کچھ سے کچھ ہو گیا۔ آریاؤں نے اپنی زبان کو محفوظ رکھنے کے خیال سے اسے قواعدی اصولوں سے جکڑ دیا اور اپنی زبان میں صرف ٹکسالی الفاظ باقی رکھے۔مقامی اثرات اس سے پاک و صاف ہو کر ان کی زبان نے اپنا ایک معیار برقرار رکھا اور اسی معیاری زبان کو سنسکرت کا نام دیا گیا۔
اس زبان کو کافی فروغ حاصل ہوا لیکن اس کا رشتہ عوام سے کٹ گیا گیا اور ایک مخصوص دائرے تک سمٹ کر رہ گئی۔ عوام کی زبان مختلف علاقوں میں تھوڑے سے فرق کے ساتھ ایک رسم الخط میں موجود رہیں اس زبان کو پراکرت کا نام دیا گیا۔ پراکرت زبان برابر ترقی کرتی رہی اور مختلف علاقوں میں مختلف روپ اختیار کرتی رہی۔ آگے...