Jamila Ara
Institute for Educational Development, Karachi
MEd
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2003
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727995234
سید عدید ؔ(۱۹۶۵ء پ) کا اصل نام تنویر حسین شاہد ہے۔ آپ کھروٹہ سیداں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ایم۔اے اردو گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ سے کیا۔ ۱۹۸۰ء میں مرے کالج میں آپ حلقہ اربابِ ذوق کے جائنٹ سیکرٹری تھے۔ آپ نے شاعری میں یوسف نیر اور اصغر سودائی سے ابتدائی راہنمائی لی۔ سب سے پہلے مرے کالج کے ادبی رسالے ’’مفکر‘‘ میں آپ کا کلام شائع ہوا۔ ’’بالتحقیق ‘‘ سیالکوٹ اور ’’اخبار جہاں‘‘ لاہور میں بھی ان کا ابتدائی کلام چھپتا رہا۔ (۱۱۴۹) ’’وقت ‘‘ سید عدید کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ جو سیالکوٹ سے ۱۹۸۸ء کو شائع ہوا۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’تلاش‘‘۱۹۹۴ء میں شائع ہوا۔ ’’ہم نفس‘‘ تیسرا شعری مجموعہ ہے جو ۱۹۹۵ء میں شائع ہوا۔ آپ کا چوتھا شعری مجموعہ ’’فریب دے کر چلا گیا ہے‘‘ ہے جسے ادیب پبلی کیشنز لاہور نے ۱۹۹۶ء میں شائع کیا۔ ’’محبتوں میں حساب کیا‘‘عدید کا پانچواں شعری مجموعہ ہے جسے الحمد پبلی کیشنز لاہور نے ۱۹۹۸ء میں شائع کیا۔ چھٹا شعری مجموعہ ’’پیاربے اختیار ہوتا ہے‘‘ جسے الحمد پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۰۰ء میں شائع کیا۔ ’’ساتھ تمہار ا اگر ملے‘‘ ساتواں شعری مجموعہ ہے۔ جسے القلم پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۰۶ء میں شائع کیا۔ آٹھواں شعری مجموعہ ’’تیرے بن زندگی‘‘ ہے جسے مراد پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۱۰ء میں شائع کیا۔ اس کے علاوہ ’’وفائیں ساتھ رہتی ہیں‘‘ ،’’گردش‘‘ ،’’تمنادل میں رہتی ہے‘‘، ’’درد کے سمندر میں‘‘،عدید کے زیر طبع کتابوں کے نام ہیں جو جلد شائع ہونے والی ہیں۔کافی مسودے ایسے بھی ہیں جن کے نام ابھی تک تجویز نہیں کیے گئے ہیں۔
عشق مجازی سید عدیدؔ کی شاعری کا بڑا موضوع ہے۔ ان کے ہاں نسوانی عشق کے ساتھ ساتھ جنون بھی ملتا ہے۔ وہ محبوب کی بات بھی کرتے ہیں اور ا س کے ظلم و ستم کا ذکر بھی کرتے ہیں۔ انھیں اپنے محبوب سے سچی...