Rehman, Ibad-Ur
Institute for Educational Development, Karachi
Mphil
Aga Khan University
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2017
Completed
Education
English
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676728077439
پروفیسرڈاکٹر نذیر احمد
(اشتیاق احمد ظلی)
پروفیسر نذیر احمد کے انتقال سے علم و دانش کے میدان میں بالعموم اردو فارسی زبان و ادب کے میدان میں بالخصوص جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے۔ ان کے علمی اکتسابات اور تحقیقی فتوحات کی فہرست بہت طویل ہے اور اسی طرح ان اعزازات کی بھی جو انہیں تفویض کیے گئے۔ ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے علاوہ یورپ و امریکہ کے علمی حلقوں میں ان کے نام اور کام کا بڑا احترام اور اعتراف پایا جاتا تھا۔ ان کی علمی اور تحقیقی دلچسپیوں کا میدان بہت وسیع تھا اور علم و فن کے کتنے ہی تاریک گوشے ان کی فکری کاوشوں سے روشنی میں آئے لیکن تدوین و تحقیق متن اور فرہنگ نویسی ان کے خاص موضوعات تھے جہاں ان کا علم و فن نئی بلندیوں پر نظر آتا ہے۔ دیوان حافظ کے دو قدیم ترین نسخوں کی تحقیق و تدوین کے علاوہ انہوں نے متعدد اہم متون کی بڑی ژرف نگاہی سے تدوین کی اور تحقیق متن کا ایک معیار قائم کیا۔ حافظ پر اپنی تحقیقات کی وجہ سے وہ حافظ شناس کے خطاب سے موسوم ہوئے۔ مصوری، خطاطی اور موسیقی جیسے مختلف النوع موضوعات پر ان کا مطالعہ بہت وسیع تھا اور ان موضوعات پر انہوں نے بڑا وقیع تحقیقی سرمایہ یادگار چھوڑا ہے۔ ان کی شخصیت میں اتنے متنوع اور گونا گوں اوصاف اور کمالات جمع ہوگئے تھے کہ انہیں دیکھ کر علماء سلف کی یاد تازہ ہوجاتی تھی۔ علم و فضل اور شہرت و ناموری کے اتنے اونچے مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود ان کے مزاج میں بڑی سادگی، انکسار اور تواضع تھی۔ اپنے خوردوں سے بھی بڑی خندہ پیشانی اور تواضع سے پیش آتے۔ ان کے مقام و مرتبہ کا ادراک صرف اس وقت ہوتا تھا...