Farzana Yasmin
Virtual University of Pakistan
Public
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
Software Engineering
English
http://vspace.vu.edu.pk/detail.aspx?id=353
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676721031066
آہ! جناب مولوی حافظ محمد منصور نعمانی ندوی مرحوم
دارالعلوم تاج المساجد بھوپال کے استاد جناب مولوی سید شرافت علی ندوی کے ایک خط سے معلوم ہوا کہ دارالمصنفین کے سابق رفیق مولوی منصور نعمانی ندوی صاحب کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے ۱۶؍ فروری کو بھوپال میں انتقال ہوگیا۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
ان کا سانحہ وفات ان کے والدین، اعزہ اور احباب کے لیے نہایت سخت اور اندوہناک ہے، بظاہر وہ توانا، متحرک، چاق و چوبند اور صحت مند تھے، بیماری دل کا تو شبہہ بھی نہ تھا، اپنے خانگی مسائل سے فکر مند ضرور تھے مگر کسے پتہ تھا کہ رخت سفر سمیٹنے میں ایسی عجلت کریں گے :
آہ کتنی مشکل زندگی ہے! کس قدر آساں ہے موت
وہ ندوہ کے باصلاحیت فرزندوں میں تھے، تعلیم کے دوران ہی ان کی صلاحیتیں ظاہر ہونے لگی تھیں، چنانچہ اسی زمانہ میں ان کے مراسلے صدق جدید میں بار پانے لگے تھے، وہ ندوہ کی انجمن الاصلاح کے ناظم ہوئے تو ان کے دور نظامت میں رشید احمد صدیقی مرحوم نے وہ اہم توسیعی خطبہ دیا جسے عزیزان ندوہ کے نام سے شایع کیا گیا حصول تعلیم کے بعد وہ تاج المساجد میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے لگے، ساتھ ہی نشان منزل کے عملاً مدیر بھی رہے ان کی سعی اور تدبیر سے اسکا معیار بلند ہوا، ۱۹۷۷ء میں وہ دارالمصنفین کے رفیق کی حیثیت سے تشریف لائے یہاں انھوں نے حافظ سخاوی، شیخ عبدالقادر عیدروس اور حافظ سخاوی کی تصانیف جیسے علمی مقالے سپرد قلم کیے، تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند کی بعض اہم فروگذاشتوں پر انھوں نے جس وقت نظری سے توجہ دلائی اس کا وزن محسوس کیا گیا، بعض اسباب کی وجہ سے وہ یہاں زیادہ دنوں قیام نہ کرسکے اور تلاش معاش میں سعودی عرب چلے...