Khalil Ahmad
PhD
COMSATS University Islamabad
Islamabad
Islamabad.
Pakistan
2014
Completed
Mathemaics
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/2183/1/2748S.pdf
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676727638393
مولانا عبدالعزیز میمنی راجکوٹی
عربی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مولانا عبدالعزیز میمنی کی وفات بڑی افسوس ناک ہے، انھوں نے خاصی طویل عمر پائی، انتقال کے وقت ۹۶ برس کے تھے، لیکن عربی علم و ادب اور تاریخ و تحقیق کے میدان میں ان کا جو مرتبہ تھا، اس کی بناء پر درازی عمر کے باوجود ان کا انتقال بہت محسوس ہوگا، اور عرصہ دراز تک انھیں یاد کیا جاتا رہے گا۔
وہ ۱۸۸۹ء میں راجکوٹ (کاٹھیاواڑ) میں پیدا ہوئے، عنفوان شباب میں تحصیل علم کے لئے دہلی کا سفر کیا، اور وہاں ایک عرصہ تک تحصیل علم میں مشغول رہے، انھوں نے باقاعدہ کسی درس گاہ سے سند فراغ نہ لی تھی، لیکن اہل کمال کی خدمت میں رہ کر عربی ادب میں کمال پیدا کیا، شیخ طیب عرب سے مدتوں اکتساب فیض کیا، ڈپٹی نذیر احمد سے بھی کافی استفادہ کیا، مطالعہ کتب کا خاص اہتمام تھا، اس طرح کامل دستگاہ حاصل کرلی اور اقران و اماثل میں ممتاز سمجھے جانے لگے، تلاش معاش کے لئے پہلے اسلامیہ کالج پشاور پہنچے، وہاں عربی کے استاد کی حیثیت سے کچھ عرصہ تک درس و تدریس کی ملازمت انجام دی، اپریل ۱۹۲۱ء میں اورینٹل کالج لاہور میں ایڈیشنل مولوی کی حیثیت سے ایک سو روپیہ ماہوار تنخواہ پر تقرر ہوا، یہاں کی علمی و ادبی فضا نے ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کیا، چنانچہ درس و تدریس کے ساتھ تصنیف و تحقیق کا ذوق پروان چڑھا، چار سال بعد آخر ۱۹۲۵ء میں یہاں سے علی گڑھ چلے آئے، پہلے شعبۂ عربی میں استاد ہوئے، پھر صدر شعبہ ہوگئے، ۱۹۴۹ء میں یہاں سے ریٹائر ہوکر کراچی چلے گئے، وہاں کراچی یونیورسٹی کے قیام پر شعبۂ عربی کے صدر منتخب ہوئے، یہاں سے سبکدوشی کے بعد اکتوبر ۱۹۵۴ء میں مرکزی ادارۂ تحقیقات اسلامی کے پہلے اعزازی...